قطر کی مشہور جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں داخلہ اور 70ہزار ڈالرکی اسکالرشپ حاصل
وادی میں تعلیم سے متعلق فکروعمل میں تبدیلی ہمارا مشن :چیئرمین ڈی پی ایس وجے دھر
سری نگر//دہلی پبلک اسکول سری نگر کی ایک طالبہ نے اپنی ذہانت وقابلیت کاعملی ثبوت فراہم کرتے ہوئے جارج ٹاؤن یونیورسٹی قطر میںداخلہ اورتقریباً 51 لاکھ روپے کی مکمل اسکالرشپ حاصل کی ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق DPS سری نگر کے ترجمان نے بتایاکہ12ویں جماعت میں زیرتعلیم Humantiesیعنی شعبہ انسانیت کی طالبہ18 سالہ تشفی مسعودی کوقطریونیورسٹی میں ایک جگہ کی پیشکش کی گئی ہے کہ وہ ثقافت اور سیاست میں میجر کے ساتھ فارن سروسز میں بیچلرس کی ڈگری حاصل کرے۔انہوں نے کہاکہ ڈی پی ایس سری نگرکی ہونہا ر طالبہ تشفی مسعودی کو قطر کی مشہور جارج ٹاؤن یونیورسٹی اسکول آف فارن سروس میں داخلہ اور 70ہزار ڈالر (تقریباً51 لاکھ روپے) کا مکمل اسکالرشپ حاصل کیا ہے۔ قطر کی مشہوریونیورسٹی میں داخلہ اورہزاروں ڈالر مالیت کی اسکالرشپ حاصل کرنے والی کشمیری طالبہ تشفی مسعودی نے اپنے تاثرات میں کہا’’میں اسکول کے کیریئر گائیڈنس ڈپارٹمنٹ کیمقروض ہوں، جس نے درکار تمام دستاویزات بشمول ٹرانسکرپٹس، سفارشی خطوط مجھے جمع کروانے کیلئے اور وقتاً فوقتاً رہنمائی اور مشاورت میں میری مدد کی‘‘۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے کیریئر کوچ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر چیز وقت پر جمع کرائی جائے۔طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے پرنسپل شفق افشاں نے کہا کہ ہر سال ڈی پی ایس سری نگر کے طلباء کو ہندوستان بھر کی اعلیٰ یونیورسٹیوں اور غیر ملکی کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ اور اسکالرشپ ملتاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا کیریئر کونسلنگ اور گائیڈنس ڈیپارٹمنٹ رہنمائی کا ایک وسیع میدان پیش کرتا ہے جو طلباء کو ان کے تعلیمی سفر کے اگلے مرحلے کیلئے تیار کرتا ہے۔ پرنسپل شفق افشاں نے کہا کہ تشفی کی کامیابی ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جو محکمہ وادی کے تعلیمی منظرنامے کو تبدیل کرنے کیلئے کررہا ہے۔دہلی پبلک اسکول گروپ کے چیئرمین وجے دھر نے کہاکہ جب ہم DPS سری نگر شروع کرنے کے لئے نکلے، تو ہم وادی میں تعلیم کے بارے میں سوچنے اور دی جانے والی تعلیم کو تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ برسوں کے دوران، ہم ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکے ہیں جہاں ہمارے طلباء کے لئے دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں کا خواب دیکھنا زیادہ دور کی بات نہیں ہے۔انہوںنے فخریہ اندازمیں کہاکہ تشفی سے ثابت ہے۔ اسے اور اس کے اساتذہ کو بہت بہت مبارک ہو۔










