JKRLM

جے کے آر ایل ایم نے ماڈل سی ایل ایف پر چار روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

سر ی نگر//ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر جموںوکشمیر رورل لائیو لی ہڈس مشن ( جے کے آر ایل ایم )کشمیر ریاض احمد بیگ نے جے کے آر ایل ایم کے کے بلاکس میں ماڈل کلسٹر لیول فیڈریشن ( سی ایل ایف ) کوڈیولپ کرنے کے مقصد سے آج ٹرینر آف ٹرینرس کے لئے ماڈل سی ایل ایف پر چار روزہ رہائشی تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔تربیتی پروگرام کا اہتمام جے کے آر ایل ایم نے دین دیال انتو دیا یوجنا ۔ نیشنل رورل لائیو لی ہڈ مشن (ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم ) کے اِشتراک سے کیاہے۔ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے ماہرین کی ایک ٹیم جموںوکشمیر یوٹی کے دونوں صوبوں کے 27 ٹرینر آف ٹرینرس کو تربیت فراہم کرے گی۔اِس موقعہ پر اِ س بات پر زور دیا گیا کہ کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز ( سی بی اوز ) مختلف تھیمز پر اَپنا وژن تیار کریں گی جو نہ صرف روزی روٹی بڑھانے بلکہ مختلف سماجی مسائل جیسے خوراک ، غذائیت ، صحت ، واش ، صنفی ، سماجی ، شمولیت اور سماجی ترقی کے علاوہ ٹرینر آف ٹرینرس کو بھی سی بی اوز کے آپریشنز کے مؤثر اِنتظام کے لئے کمیونٹی کی طرف سے تربیت دی جائے گی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل مشن ڈائریکٹر کشمیر نے کہا کہ کہ تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد کمیونٹی اِداروں کو مکمل طور پر خود اَنحصاری اور خود پائیداری بنانے کے لئے کمیونٹی کو مدد فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام سی بی اوز کو بیرونی ایجنسیوں سے نمٹنے ، سودے بازی اور دیگر اِداروں اور قانونی حکام کے ساتھ اِنٹرفیس کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں مضبوط بنائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مشن سے تمام مطلوبہ مالی او رتکنیکی وسائل فراہم کئے جارہے ہیں۔یہا ں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یہ اقدام ایس ایچ جی ’’ فیڈریشن وژن ‘‘ 2030 کے ساتھ ہم آہنگ ہے یعنی سی بی اوز کو خود مختار اور خود مختار اداروں کے طور پر کام کرنے کے قابل بنانا اور مقامی خواتین کی قیاد ت کو تیار کر کے ایک قابل عمل رُکن کی ملکیت ، منظم ادارے کے طور پر ابھرنا ہے۔