Secretary Mining reviews working of J&K Minerals Corporation

سیکرٹری مائننگ نے جے اینڈ کے منرل کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ لیا

جموں//سیکرٹری محکمہ کان کنی امیت شرما نے آج سول سیکرٹریٹ جموںمیں جے اینڈ کے منرلز کارپوریشن کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے پہلی جائزہ میٹنگ طلب کی ۔میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے منرلز کارپوریشن سریش کمار کول ، ڈائریکٹر فائنانس مائننگ ڈیپارٹمنٹ اور ایڈیشنل سیکرٹری مائننگ ڈیپارٹمنٹ ارون کوتوال نے شرکت کی۔سیکرٹری محکمہ کان کنی نے کہا کہ جموںوکشمیر معدنیات گذشتہ کچھ برسوں میں قابل ستائش کام کر رہی ہے بالخصوص کالاکوٹ مائنز سے کوئلہ اور پر لنکا مائنز سے جپسم نکالنے کے سلسلے میں جس سے کارپوریشن کے لئے اَچھی آمدنی ہوئی ہے ۔ اِس کے علاوہ کارپوریشن کے ملازمین کے بہت سے زیر اِلتوأ واجبات کی اَدائیگی میں بھی مدد ملی ہے ۔دوران میٹنگ بتایا گیا کہ جے اینڈ کے منرلز کارپوریشن ہر برس گرمیوں میں تین سے چار مہینوں پر محیط سرگرمیوں کے سیزن کے دوران پڈر( کشتواڑ کی پہاڑیوں ) سے قیمتی جواہر نیلم کو فعال طور پر نکال رہی ہے ۔سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نیلم کی فروخت کے لئے ایک عظیم الشان گلوبل آکشن ایونٹ کا اِنعقاد کریں تاکہ جموںوکشمیر کی پہاڑیوں پر دریافت ہونے والے اِس نایاب جوہر کی فروخت سے بہترین آمدنی حاصل کی جاسکے۔جی ایم جے اینڈ کے منرلز نے بورڈ میٹنگ کے آخری فیصلے کے مطابق حکومت سے چند اور معمولی معدنی بلاکس الاٹ کرنے کی درخواست کی جس سے کالا کوٹ کول مائن ورکروں کو ایسے بلاکس میں ایڈجسٹ کرنے میں مل سکتی ہے کیوں کہ کوئلے کی بہتات کی وجہ سے کول مائنز میں کان کنی کا کام کافی حد تک کم ہو گیا ہے ۔ نکالنے کا کام گذتہ چند برسوں سے مسلسل ہو رہا ہے ۔امیت شرما نے ایم ڈی جے اینڈ کے معدنیات کو ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کے کاموں میں اِضافی کارکردگی لانے کے لئے زیادہ سے زیادہ تکنیکی مداخلتیں متعارف کریں جس سے مکمل شفافیت اور بہترین نتائج برآمد ہوں ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ حکومت جموںوکشمیر کے اِس قدیم ترین کارپوریشن کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اُٹھائے جانے والے تمام مثبت اِقدامات کی مدد کرے گی۔