فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان ، کسان اور باغ مالکان خون کے آنسو رونے پر مجبور
سرینگر / /وادی کشمیر میں بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے چلتے اتوار کو ایک مرتبہ پھر شمال و جنوب اور سرینگر کے علاقوں میںموسم ابر آلو د ہونے کے ساتھ ہی کئی مقامات پر طوفان باد بارواں اور ژالہ باری سے بھاری پیمانے پر تباہی مچ گئی اسی دوران شمال و جنوب میں تیز اندھی کی وجہ سے فصلوں اور میوہ باغات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بیچ اتوار کے بعد دوپہر ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی ۔ وادی کے شمال و جنوب میں طوفان باد بارواں کی وجہ سے شما ل و جنوب میںمیوہ جات مکمل طور پر تباہ و برباد ہو کر رہ گئے جبکہ سبزیوں کی کیاری اور دوسری فصلیں مکمل طور پر تباہ وبرباد ہو کر رہ گئیں۔ نمائندوں کے مطابق شہر سرینگر میں اتوار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی آسمان ابر آلود ہوگیا اور کچھ دیر ہوا بھی چلی ۔ ادھر شمالی کشمیر سے نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں علاقوں میں اتورا کے بعد دوپہر اس وقت خوف و دہشت کی لہر پھیل گئی جب اچانک تیز آندھی ، ژالہ باری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ تیز اندھی کی وجہ سے کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے عین شاہدین کے مطابق تیز آندھی سے مکانات کے چھتیں اْڑ گئیں ،یہاں تک کہ درخت بھی گر کر سڑکوں پر آگئے ہیں جس کے نتیجے میں نقل و حمل بھی متاثر ہورہی ہے۔ اسی دوران کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے میوہ باغات میںکافی نقصان ہو گیا ۔ نمائندے نے سوپور سے اطلاع دی ہے کہ سوپور کے بیشتر علاقوں میں اتوار کے بعد دوپہر موسمی صورتحال میںاچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی شدید نوعیت کی ژالہ باری ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ شدید ژالہ باری ہوئی جس کے نتیجے میں میوہ باغات اور کھیتوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو گیا ۔ ادھر جنوبی کشمیر سے بھی نمائندوں نے اطلاع دی ہے کہ بعد دوپہر موسمی صورتحال میںتبدیلی آئی جس کے نتیجے میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارشیں بھی ہوئی ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے موسمی صورتحال میں تبدیلی کا آنے کا سلسلہ جاری ہے جس دوران بعد دوپہر موسمی صورتحال میں تبدیلی آتی ہے اور تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی ہوتی ہے ۔










