کیس میں مطلوب پولیس نے مزید کئی افراد گرفتار تعداد19 تک پہنچی: پولیس
سرینگر//سرینگر کے مائسمہ علاقے میں حریت رہنما محمد یاسین ملک کو عدالت کی جانب سے عمر قید کی سزا سنانے کے روز ان کے گھر واقع مائسمہ میں تعرے بازی کرنے والے مزید19افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ کچھ گرفتاریاں نعرے بازی کے روز ہی شام کو ہوئی تھی ۔ پولیس نے بتایا یہ گرفتار شبانہ چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئی ہے ،۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق سری نگر میں جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کی شام سری نگر کے مائسمہ علاقے میں یاسین ملک کے گھر کے باہر غنڈہ گردی، فسادات، ملک مخالف نعرے بازی اور پتھراؤ میں مبینہ طور پر ملوث 19 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، معاملے کے حوالے سے ایف آئی آر نمبر 10/2022کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس تھانہ مائسمہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کئی جگہوں پر شبانہ چھاپوں کے دوران 19ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، تاہم، جرم میں ملوث دیگر ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے اور جلد ہی متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔یاد رہے کہ25مئی کو یاسین ملک کے گھر کے باہر آتش زنی، پتھراؤ، نعرے بازی وغیرہ کے سلسلے میں (مناسب شناخت کے بعد) اب تک 19 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ پولیس نے ایک ٹویٹ کر کہا، “نوجوانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایسی تخریبی سرگرمیوں سے دور رہیں۔ ایسی سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا”۔واضح رہے محمد یاسین ملک کو قومی تحقیقاتی ایجنسی نے ٹرر فنڈنگ معاملے میں انہیں گرفتار کر کے 25مئی کو عدالت نے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس دوران مائمسہ سرینگر میں ان کے گھر کے باہر کچھ نوجوانوں نے جمع ہوکر اس واقعے کے خلاف نعرے بازی کی تھی جہاں پولیس نے پہلے ہی اس نسبت سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔










