جموں وکشمیر اے آر آئی ، ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے 15ویں نیشنل پرنٹ پیک اِنڈیا ایکسپو میں شرکت کی

جموں وکشمیر اے آر آئی ، ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ نے 15ویں نیشنل پرنٹ پیک اِنڈیا ایکسپو میں شرکت کی

نئی دہلی// جموں و کشمیر اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کا ایک وفد 26 ؍ مئی سے 30؍ مئی تک گریٹر نوئیڈا میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ خصوصی قومی 15ویں پرنٹ اینڈ پیک ایکسپو میں شرکت کر رہا ہے۔سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ امیت شرما کی قیادت میں یہ وفد بالترتیب رنبیر گورنمنٹ پریس جموں اور گورنمنٹ پریس سری نگر کے جنرل منیجر پرشوتم شرما اور محمد اعجاز آخون پرمشتمل ہے۔ ٹیم کے دیگر مندوبین میں رومیشن شرما منیجر گورنمنٹ پریس سری نگر، سجاد حفیظ اسسٹنٹ منیجر گورنمنٹ پریس سری نگر، دھیرج راز دان اسسٹنٹ منیجر رنبیر گورنمنٹ پریس جموں ، مشتاق احمد لون فورمین پرنٹنگ گورنمنٹ پریس سری نگر ، انیل کما ر لیتھمن ( ہینڈ میکنیک) رنبیر گورنمنٹ پریس جموں اور گگن دیو سنگھ آئونٹ ٹرن چیک رنبیر گورنمنٹ پریس جموں شامل ہیں۔امیت شرما نے جموںاور سری نگر کے ٹیموں پر زور دیا کہ وہ اِس میگا ایونٹ سے زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کریں تاکہ دونوں صوبوں کے پرنٹنگ پریس میں جدید ترین ایجادات متعارف کی جاسکیں۔سیکرٹری اور دونوں جی ایمز نے دورے کے موقعہ پرپرنٹنگ ٹیکنالوجی کے مختلف پلیئر ز جیسے ہیڈ لبرگ ، آر آئی ایس او ، کلور جیٹ ، ایچ پی ، کینن وغیرہ کے ایم ڈیز اور سی ای اوز کے ساتھ تعمیری میٹنگیں منعقد کیں اوران سرکردہ گروپوں نے جموں و کشمیر میں پرنٹنگ پریس کو جدید بنانے میں تعاون کرنے پر اِتفاق کیا۔امیت شرما نے دونوں ٹیموں سے فلیکس پرنٹنگ ، او ایم آر شیٹس پرنٹنگ ، خفیہ پرنٹنگ کے کام لینے کے لئے سیکریسی سیکشنز بنانے اور اس جاری قومی ایونٹ میں نئی ٹیکنالوجیز سیکھ کر موجودہ آپریشنوں میں معیشت کو پیمانے اور کارکردگی میںلانے کی تکنیکوں کو سیکھنے کے لئے بھی کہا۔سیکرٹری اے آر آئی اور ٹریننگ امیت شرما نے زور دے کر کہا کہ جموںوکشمیر میں دونوں سرکاری پرنٹنگ پریس جلد ہی معیاری بین الاقوامی پرنٹنگ کی سہولیات اور آئی ایس او سر ٹیفکیشن حاصل کریں گے ۔ اُنہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ تمام سرکاری محکمہ کارپوریشنز پی ایس یوز ، بینک اور دیگر اِدارے کام کے معیار اور پیش کردہ لاگت کے پیش نظر اَپنی خدمات کا اِستعمال کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذِکر ہے کہ اِس خصوصی میگا ایکسپو میں ہرقسم کی بین الاقوامی پرنٹنگ اور پیکجنگ سے متعلقہ ٹیکنالوجیوں کی نمائش کی جارہی ہے۔