کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے شوپیان کا دورہ کیا

کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود نے شوپیان کا دورہ کیا

شوپیان// کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا نے شوپیان میں اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن ہوم ، ایم ایس کے اور وَن سٹاپ سینٹر ( او ایس سی ) کا دورہ کیااور معائینہ کیا اور شیلٹر ہوم میں قیدیوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیان سچن کمار واشیا ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس ہر ویندر کور اور دیگر اَفسران موجود تھے۔اُنہوں نے گرلز ہوم شوپیان میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائینہ کیا اور کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔اُنہوں نے کام میں تیزی لانے اور اسے بروقت مکمل کرنے کی تلقین کی۔کمشنر سیکرٹری نے آئی سی پی ایس سے عملائے جانے والے اور فراہم کئے جانے والے مختلف فلاحی اِقدامات کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ ہوم کی تکنیکی خصوصیات کے مطابق تعمیراتی کام تکمیل کے قریب ہے ۔ اُنہوں نے موقعہ پر ہی تکمیل کے لئے ہدایات جاری کیں تاکہ ہوم کے اِفتتاح اور بچیوں کے کھانے کے لئے تیار ہوجائے ۔ کمشنر سیکرٹری نے گھر کے اَندر لڑکیوں کو تعلیمی ، غیر نصابی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں چائلڈ پروٹیکشن سروسز کو اگلے درجے تک لے جانے کی ہدایت دی جو بالخصوص ضلع کے تمام بچوں اور بالعموم جموںوکشمیر یوٹی کے لئے ایک اعزاز کاکام کرے گی۔اُنہوں نے آبزرویشن ہوموں کے کام اور آئی سی پی ایس کے ان اہم یونٹوں کے عملے کی پوزیشن کا جائزہ لیا۔اِس سے قبل مشن ڈائریکٹر نے کمشنر سیکرٹری اور دیگر معززین کا استقبال کیا۔ڈی سی پی او شوپیان نے ضلع میں کام کی صورتحال ،بچوں کے حقوق اور تحفظ اطفال پر ان کی طرف سے کی گئی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی اور کمشنر سیکرٹری کو بتایا گیا کہ جون تک ہوم کو مکمل طور پر فعال بنایا جائے گا۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ناصر احمد ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر شوپیان شوکت احمد ، مشن ڈائریکٹوریٹ آئی سی پی ایس اور وومن امپاورمنٹ ، ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ شوپیان کے اَفسران اور عملہ کے اَفسران اور گرلز ہوم کا عملہ بھی تھا۔