سرینگر // محکمہ زراعت کی پیداوار ( اے پی ڈی ) کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے آج یو ٹی سطح کی نگرانی کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی جس میں ضلع شوپیاں ایپل کلسٹر میں کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے بارے میں پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہارٹیکلچر پروڈکشن اینڈ مارکیٹنگ کارپوریشن ( جے کے ایچ پی ایم سی ) ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پلاننگ اینڈ مارکیٹنگ ، نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ شوپیاں کی شناخت جموں و کشمیر یو ٹی میں ’ ایپل کلسٹر ‘ کے طور پر کی گئی ہے اور جے کے ایچ پی ایم سی کو ایپل کلسٹر ضلع میں ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو حکومت ہند کے کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام ( سی ڈی پی ) کے نفاذ کیلئے کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی ( سی ڈی اے ) کے طور پر نامزد کیا گیا ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ شوپیاں میں 26237 ہیکٹر اراضی باغبانی کے تحت ہے جس میں سے 21707 ہیکٹر اراضی ’ ایپل ‘ کی فصل کے تحت ہے ۔ یہ بتایا گیا کہ پھلوں کی فصل کی کل پیداوار 253702 میٹرک ٹن ہے جس میں سے 237430 میٹرک ٹن ’ ایپل ‘ کی پیداوار ہے اور تقریباً 60000 کسان شوپیاں کے 9 بڑے بلاکوں میں سیب کی فصل کی کاشت سے وابستہ ہیں اور تقریباً 70 فیصد پروڈکشن 5 بڑے بلاکس سے ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کو چار سال کے عرصے میں لاگو کیا جائے گا جس کا وسیع مقصد شوپیاں ایپل کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کیلئے تین بڑے عمودی معاملات میں مداخلتوں کی حمایت کی گئی ہے جس میں پیشگی پیداوار ، فصل کے بعد کا انتظام اور قیمت میں اضافہ ، لاجسٹکس، مارکیٹنگ اور برانڈنگ شامل ہیں ۔ اس حوالے سے اجلاس کو بتایا گیا کہ کلسٹر ڈیولپمنٹ ایجنسی نے پروگرام کو احسن طریقے سے نافذ کرنے کیلئے افسران کی ایک ٹیم کے ساتھ ایک کلسٹر ڈیولپمنٹ سیل ( سی ڈی سی ) قائم کیا ہے جبکہ اس پروگرام کو مکمل طور پر لاگو کرنے کیلئے این ایچ بی کی طرف سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ میٹنگ میں سی ڈی پی کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں ، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سی ڈی اے نے پی ایم یو ٹیم کو مختلف اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگوں کے کئی دوروں کے ساتھ فیلڈ لیول پر کلسٹر کے خلاء کی بہتر بصیرت کیلئے سہولت فراہم کی ۔ پروگرام کو مزید نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( سکاسٹ ) اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹمپریٹ ہارٹیکلچر ( سی آئی ٹی ایچ ) کے ماہرین کو مانیٹرنگ کمیٹی میں شامل کریں ۔ شوپیاں ضلع میں اراضی کی نشاندہی کے سلسلے میں مسٹر ڈلو نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ یہ معاملہ ڈویژنل کمشنر کشمیر یا ڈپٹی کمشنر شوپیاں کے ساتھ اٹھائیں ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے جلد از جلد جائیزہ کمیٹی تشکیل دینے کو کہا تا کہ اس پروگرام کو جلد از جلد ضلع میں نافذ کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں وزیر اعظم کی مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائزز( پی ایم ۔ ایف ایم ای ) اسکیم کے تحت وزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز حکومت ہند کے مشترکہ انکیو بیشن سینٹرز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں ایم او ایف پی آئی حکومت ہند کے رہنما خطوط اور سنگ میل ، فنڈنگ پیٹرن وغیرہ کے مطابق عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔










