ایس آر ایس رِپورٹ کے مطابق ایک برس میں فی ہزار زندہ پیدائشوں میں 20 سے 17تک 3پوائنٹ کی کمی درج کی گئی ہے
سری نگر//جموںو کشمیر یوٹی میں گذشتہ ایک برس میں بچوں کی اَموات کی شرھ ( آئی ایم آر ) میں زبردست کمی درج کی گئی ہے ۔ ایک برس میں آئی ایم آر 20 سے کم ہو کر 17ہو گیا ہے ۔آئی ایم آر کی قومی اوسط سے بہت بہتر ہے جو کہ آج رجسٹرار جنرل آف اِنڈیا ( آر جی آئی ۔ایس آر ایس ) سے جاری کردہ سمپل رجسٹریشن سسٹم ( ایس آر ایس) 2020ء کی رِپورٹ کے مطابق 28پر پے ۔ آئی ایم آر صحت کا ایک اہم اِشارہ ہے جو ہر 1000 زندہ پیدائشوں میں ایک برس تک کی عمر کے بچوں کی اَموات کی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔نیشنل ہیلتھ مشن ( این ایچ ایم ) نے پورے محکمہ صحت وطبی تعلیم کے فعال تعاون سے جموںوکشمیر یوٹی میں سرکاری صحت اِداروں میں نوزائیدہ بچوں کی ضروری دیکھ ریکھ فراہم کرنے کے لئے مسلسل اور اَنتھک کوششیں کی ہیں۔اِس سلسلے میں ایک جامع اِقدامات میں صحت و طبی تعلیم محکمہ کی طرف سے مرکزی وزارتِ صحت اور خاندانی بہبود اور ناروے اِنڈیا نوبورن ایکشن پلان ( آئی این اے پی ) کے مطابق جموں وکشمیر یوٹی میں آئی ایم آر کو کم کرنے کے لئے روڈ میپ کی شکل میں ایک ایکشن پلان بھی شامل ہیں ۔ ایکشن پلان کو تمام سطحوں پر عملا یا جارہا ہے اور ماں اور بچے کی صحت پروگراموں کو مضبوط بنانے سے بچوں کی اَموات میں کمی کی شرح تیز کرنے کے لئے کمیونٹی بنیاد پر اور سہولیت پر مبنی مداخلتوں پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔صحت سہولیت پر مبنی کلیدی مداخلتیں جنہیں مضبوط کیا گیا ہے ان میں سہولیت پر مبنی نیو بورن کیئر یونٹس کی اَپ گریڈیشن ، پردھان منتری تحفظ ماتر توا ابھیان ( پی ایم ایس ایم اے )، سکلڈ برتھ ایٹنڈنس ( ایس بی اے ) ، ضروری نوازائیدہ بچوں کی دیکھ ریکھ اور بحالی کایو نیورسلائزیشن ، ابتدائی اور خصوصی بریسٹ فیڈ وغیرہ، سپیشل نیو بورن کیئر یونٹس( ایس این سی یو)قائم کئے گئے ہیں،جی ایم سز میں 4 نیوناٹل اِنٹنسیو کیئر یونٹس ( این آئی سی یوز) ، 65 کمیونٹی ہیلتھ سینٹروں کی سطح پر نیو بورن سٹیبلازیشن یونٹس ( این بی ایس یوز) اور نیو بورن کارنر کورنرس ( این بی سی سیز) قومی صحت مشن کی مالی اور تکنیکی مدد کے ساتھ 264 ڈیلیوری پوائنٹس شامل ہیں۔کمیونٹی بنیاد پر جو مداخلتیں مضبوط کی جارہی ہیں ان میں ہوم بیسڈ نوبورن کیئر ، یونیورسل امیونائزیشن پروگرام ( یو آئی پی ) ، تیز دائیریا کنٹرول فور ٹنائٹ ( آئی ڈی سی ایف ، نیشنل ڈی ورمنگ ڈے ( این ڈی ڈی ، وِی ایچ این ڈیز اور آئی ایم این سی آئی کے علاوہ پورے جموںوکشمیر یوٹی می ہوم بیسڈ کیئر فارینگ چائلڈ ( ایچ بی وائی سی ) کو شروع کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ جموںوکشمیر یوٹی میں کچھ نئے اِقدامات کو عملایا جارہا ہے ۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری نے حکومت کی کوششوں کو سراہا ہے ۔ میڈیکل کالجز ، ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز ، فیملی ویلفیئر ، آیوش کے تمام فیلڈ فنکشنز بشمول ڈاکٹرس، پیر میڈیکل سٹاف ، آشاور کروں اور پروگرام مینجمنٹ یونٹ کے عملے کو جموںوکشمیر یوٹی میں زچگی او رنوزائیدہ بچوں کی دیکھ دیکھ کو بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بچوں کی اَموات کی شرح میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے ۔ اُنہوں نے ہیلتھ کیئر کی بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے مستقبل میں مسلسل کوششوں پر زور دیا تاکہ آنے والے برسوں میں ماں اور بچے کی صحت کے اشاریوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔










