بجبہاڑہ//جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سنگم علاقے میں منگل کی سہ پہر ایک سڑک حادثے میں ایک 23 سالہ موٹر سائیکل سوار لقمہ اجل بن گیا۔جے کے این ایس کے مطابق ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK02BE-7030جس پر یاسر احمد ڈار ولد منظور احمد ڈار ساکنہ نائنہ بٹہ پورہ پلوامہ کنٹرول کھو دیا اور بجبہاڑہ کا سنگم علاقہ سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور پھر تلخان کراسنگ پر ایک تویرا سے ٹکرا گیا۔اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار شدیدزخمی ہوگیا،جس کو فوری طور پر علاج کیلئے ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس نے بتایاکہ طبی اور قانونی کارروائی کے بعد نوجوان کی نعش کو اسکے قانونی ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔










