arun kumar mahta

جموں وکشمیر ایس ایس بی نے 2021-22ء میں اَب تک کی سب سے زیادہ بھرتیاں عمل میں لائیں

چیف سیکرٹری نے ایک شفاف اور جواب دہ عمل سے تمام بھرتیوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت دی

سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے جموںوکشمیر پبلک سروس کمیشن ، جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ ، جے اینڈ کے پولیس ریکروٹمنٹ بورڈ اور جے اینڈ کے بینک سے کی جانے والی بھرتیوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ اَفسران نے شرکت کی ۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں میں جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ نے ایک شفاف بھرتی عمل کے ذریعے مختلف محکمانہ اَسامیوں پر سب سے زیادہ اُمید واروں کو بھرتی کیا ہے ۔مالی برس 2021-22ء میں بھرتیوں کا اعداد و شمار 9,390 ہے۔سال 2021-22ء کے دوران مجمو عی طور پر کُل 11,434 بھرتیاں کی گئیں جن میں بالترتیب جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ ، جے اینڈ کے پبلک سروس کمیشن اور جے اینڈ کے بینک سے 9,390، 561 اور 1,483 سلیکشن شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جے اینڈ کے ایس ایس بی نے 9,390 اُمید واروں کا اِنتخاب کر کے اَپنے قیام کے بعد سے 2021-22ء میں اَب تک کی سب سے زیادہ بھرتی عمل میں لائی ہے ۔ اِس سے قبل جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ نے 2009 ء اور 2015ء میں بالترتیب 8,580 اور 8,115 اُمید واروں کو بھرتی کیا تھا۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ 2019-20 ء اور 2020-21 ء کے دوران بورڈ کی طرف سے 3,687اور 1,447 بھرتیاںعمل میں لائی گئیں۔چیف سیکرٹری نے تمام ریکروٹنگ ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ مختلف محکموں کی طرف سے ریفر کئے جانے والے مختلف اَسامیوں کے لئے اہل اُمید واروں کے اِنتخاب کے لئے شفاف اور جواب دہ بھرتی کے عمل کو یقینی بنائیں جو کہ حالیہ بھرتیوں کی امتیازی خصوصیت ہے ، سب کو یکساں مواقع فراہم کرنا اور میرٹ کو اِنتخاب کا واحد معیار قرار دیناہے۔اُنہیں مختلف سرکاری دفاتر میں اِنسانی وسائل کی ضرورت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے مقرروقت میں متعلقہ بھرتی مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ۔