سری نگر//جموں کشمیر کے دُور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل بینکنگ اور مالیاتی خدمات کو فروغ دینے کی کوشش میںجموںوکشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن (جے کے آر ایل ایم) نے مشن کے تحت 2000 دیہاتوں میں سیلف ہیلپ گروپس کی 125 خواتین کو’’وَن گرام پنچایت ۔وَن ڈی آئی جی آئی-پے سخی ‘‘کے طور پر تربیت دی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی قیادت میں اِنتظامیہ جموںوکشمیر کی خواتین بالخصوص دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کی زندگیوں کو بدلنے کے لئے بہت سے اہم اِقدامات کر رہی ہے اور اُنہیں فائدہ مند ذریعہ معاش میں شامل کیا جارہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گذشتہ برس جموںوکشمیر یوٹی میں مشن ’’ وَن گرام پنچایت ۔ وَن ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی ‘‘کے آغاز کے دورا ن جے کے آر ایل ایم کے تحت ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخیزمیں 80آدھار اَن ایبلڈ پے منٹ سسٹمز( اے اِی پی ایس)تقسیم کئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخی نے جموں وکشمیر یوٹی کے سیلف ہیلپ گروپ ( ایس ایچ جی ) ایکو سسٹم کے اَندر مالی شمولیت متعارف کی ہے جس سے دُور دراز علاقوں میں بھی زیادہ شفافیت سے بہت زیادہ ضروری مالیاتی رَسائی پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ رقم جمع کرنے کے علاوہ گائوں کی آبادی اِضافی بینکنگ اور مالیاتی خدمات جیسے پردھان منتری کسان ماندھن یوجنا، کسان کریڈٹ کارڈ کی رجسٹریشن وغیرہ کے فوائد بھی حاصل کرسکتی ہے۔یہ مانتے ہوئے کہ ناری شکتی کی سماجی اور معاشی آزادی کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد ہے ۔جموںوکشمیر اِنتظامیہ نے یوٹی بھر میں خواتین کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے ایک عوامی تحریک شروع کی ہے ۔ ڈی آئی جی آئی ۔ پے کے تین نئے اقدامات کرشی سخی او رپشو سخی کے علاقوں خواتین کو بااِختیار بنانے کے متعدد دیگر پروگراموں جیسے حوصلہ ، تیجسوینی ، اُمید ، رائز ، ٹو گیدر خواتین کو بااِختیار بنانے اور انہیں جموںوکشمیر یوٹی کے ترقیاتی سفر میںکلیدی شراکت داربنانے میں جموںوکشمیر حکومت کی کوششوںکو مزید تقویت بخشیں گے۔جموںوکشمیر حکومت اَپنی نوعیت کے پہلے حصے میں اودھمپور اِنڈسٹریل اسٹیٹ میں خواتین صنعتی اسٹیٹ قائم کرنے کے لئے کا م کر رہی ہے تاکہ جموںوکشمیر میں خواتین کے کاروباری ماحول کو مزید مضبوط کیا جاسکے۔خواتین کی شرح خواندگی میں اضافہ ، معیاری تعلیم تک رَسائی میں اِضافہ ، زیادہ سے زیادہ خواتین کو کاروباری بننے کی ترغیب دینے اور خواتین کی ترقی کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے ساتھ جموںوکشمیر اَب خواتین کو بااِختیار بنانے کی دُنیا میں سرفہرست ہے۔دریں اثنا ، رورل لائیو لی ہڈس مشن جے اینڈ کے نے ڈی آئی جی آئی ۔ پے سخیزکو جموںوکشمیر میں بی ایس اِی سے چلائے جانے والے مالیاتی خدمات کے تربیتی کورسز میں تربیت دی ہے ۔ڈی آئی جی آئی پے سخیز بھی دیہی خواتین میں بیداری پھیلا رہی ہیں تاکہ مختلف مرکزی اور جموں وکشمیر یوٹی معاونت والی سکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایا جاسکے۔ایک آفیسر نے کہا کہ ڈی آئی جی آئی پے سخیز دیہی خواتین کے خود مختار اور ترقی پسند خواتین بننے کے خوابوں کو پرکھ دینے میں بھی کلیدی کردار اَدا کر رہی ہیں۔جے کے آر ایل ایم نہ صرف سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ خواتین کو مالیاتی خدمات میں تربیت دے رہا ہے بلکہ انہیں آن لائن بڑے صارفین کو اَپنا سامان فروغ کرنے کے لئے مارکیٹنگ میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔ایس ایچ جی پروڈکٹس اَب ایمیزون ، فلپ کارٹ اور میشو جیسے اِی ۔ کامرس پلیٹ فارموں پر دستیاب ہیں اور جے کے آر ایل ایم دیہی خواتین کو عالمی اِی ۔ کامرس پلیٹ فارموں سے جُڑنے میں مدد کر رہا ہے ۔اِس طرح ان کے کاروبار کے پیمانے میں اِضافہ ہو رہا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے جے کے ایس پی ڈی سی کی جانب سے سی ایس آر اقدام کے تحت ایمبو لینس، صحت کی دیکھ بھال کے آلات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
ستیش شرما نے مادری زبان کے فروغ پر زور دیا ، جموں میں چار ڈوگری کتابوں کا اجراء کیا
لیفٹیننٹ گورنر نے غازی پور میں معروف سماجی کارکن شری وِجے بہادر سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی
جاوید ڈار نے ایف آئی سی سی آئی لیڈیز آرگنائزیشن کے وفود سے ملاقات کی
وزیراعلیٰ نے جموںوکشمیر محکمہ سیاحت کے میگزین ’ سِکس سیزنز۔شِشر‘ کی رسم رونمائی اَنجام دِی
وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ’ مٹی سے مقام تک‘ کتاب کی رسم رونمائی اَنجام دِی
قانون سازوں اورمختلف وفود نے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ سے ملاقات کی
وزیراعلیٰ نے جموں و کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے سمر زون کے دسویں جماعت کے نتائج پر طلباء کو مُبارک باد دِی
نائب وزیراعلیٰ نے دومیل۔کٹرہ۔ رِیاسی ۔ بمبلافورلین سڑک پروجیکٹ کے ذریعےبہتر رابطہ کاری پر زور دیا
این زیڈ اے ٹی آئی اور آر آئی ایچ ایف ڈبلیو نے جے کے اے ایس پروبیشنروں کیلئے بی ایل ایس پر تربیت سیشن کا اِنعقاد کیا










