MoS Power and Heavy Industries concludes tour of samba district

مرکزی وزیر مملکت پاور اینڈ ہیوی انڈسٹریز کا ضلع سانبہ کادو روزہ دورہ اِختتام پذیر

سانبہ میں سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وِشواش ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنارہے ہیں۔ کرشن پال گرجر

سانبہ//مرکزی وزیر مملکت پاور اینڈ ہیوی اِنڈسٹریز کرشن پال گرجر کا سانبہ ضلع کا دو روز ہ دورہ بلیومون ریزورٹس کے جاکھ وِجے پور میں ایک عوامی رَسائی پروگرام کے ساتھ اِختتام پذیر ہوا۔دورانِ پروگرام چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل کیشودَت شرما، ممبر پارلیمنٹ جُگل کشور شرما ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی بلوان سنگھ ، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا ، سینئر سپر اِنٹنڈنٹ پولیس ابھیشیک مہاجن کے علاوہ دیگر ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی سرپنچ ، پنچ ، سینئر اَفسران اور مقامی لوگ موجود تھے۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت پاور اینڈ ہیوی اِنڈسٹریز نے علاقے کے شرکأ میں سکیموں کے بارے میں معلومات پھیلانے کے لئے ریزورٹ میں قائم محکمانہ سٹالوں کا معائینہ کیا۔ وزیر مملکت موصوف نے وسیع پیمانے پر بیداری پیدا کرنے میں اِنتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور عوام کو حکومت کی طرف سے معاونت والی مختلف سکیموں بشمول پی ایم اے وائی ، جن دھن یوجنا، سماجی تحفظی سکیمیں ، مالی شمولیاتی سکیمیں ، روزگار پیدا کرنے کی سکیمیں اور دیگر کے تحت مکمل فائدہ اُٹھانے کی تلقین کی۔اِس تقریب میں ڈی ڈی سی چیئرمین ، وائس چیئرمین ، ڈی ڈی سی ممبران ، بی ڈی سی چیئرمین ، مقامی سرپنچ نے اَپنے خیالات کا اِظہار کیا جنہوں نے خطے میں ترقی اور ترقی کو تحریک دینے کے لئے حکومت کے مختلف اقدامات پر تفصیل سے بات کی ۔ پی آر آئی کے ممبران نے وزیر مملکت کے سامنے مختلف عوامی اُمنگوں او رمطالبات پر بھی روشنی ڈالی۔دورانِ تقریب وزیر مملکت پاور اور ہیوی اِنڈسٹریز کرشن پال گرجر نے 173.48 لاکھ روپے کی لاگت سے پاپڑ اوتار میں 4کلومیر سڑک کی تعمیر ،129.80 لاکھ روپے کی لاگت سے تلور میں پی ایم جی ایس وائی سڑک کی اَپ گریڈیشن ، سمیل پور،کرتھولی کی واٹر سپلائی سکیموں سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔راجندر پورہ لوئر بیر پور او رگڑھا سلتھیا ، جے جے ایم کے تحت کل 1029.53 لاکھ روپے لاگت آئی۔اِس موقعہ پر وزیر مملکت نے سماجی بہبود محکمہ کے مستفید ہونے والوں میں سماعت کے آلات اور وہیل چیئرس سمیت معاون اِمداد بھی تقسیم کی اور مختلف روزگار سکیموں کے اِستفادہ کنند گان میں قرض کی منظوری کی رقم بھی تقسیم کی۔اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دِل میں جموں وکشمیر کا ایک خاص مقام ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے رشوت ستانی کا خاتمہ کر کے عوام دوست حکومت بنائی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پورے خطے میں ہمہ گیر ترقی کا مقصد سب کا ساتھ ، سب کا وِکاس اور سب کا وِشواس ہے۔اُنہوں نے کہا ،’’ جموںوکشمیر میں اَب تک نظر اَنداز کئے گئے علاقے اَب ترقی کے آغاز کا تجربہ کر رہے ہیں ، ایمز ، آئی آئی ٹی ، سڑکیں ، ریلوے نیٹ ورک ہر گھر نل ، نل میں جل ، چوبیس گھنٹے بجلی سٹیٹ کو ملک کے برابر ترقی دینے میں واضح ہے۔‘‘مرکزی وزیر مملکت موصوف نے کہا کہ ترقیاتی کام اقربا پروری ، جانبداری اور رشوت سے پاک ایک نیا جموںوکشمیر تشکیل دے رہے ہیں۔اُنہوں نے اِنتظامی آفیسر کو بھی حوصلہ اَفزائی اور مؤثر طریقے سے کام کرنے کی تلقین کی اور اِس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی اہل شخص سرکاری سکیموں سے دُور نہ ہو۔مرکزی وزیر مملکت نے یقین دِلایا کہ عوامی شکایات کو مناسب طریقے سے اُٹھایا جائے گا اور اسے منطقی اَنجام تک پہنچایا جائے گا۔