ایم ڈی این ایچ ایم جے اینڈ کے کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتیں کیں
جموں//ایڈیشنل کمشنر چائلڈ اینڈ ایڈولوسنٹ ہیلتھ ،مرکزی ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ڈاکٹر سمیتا گھوش جو آج جموںوکشمیر یوٹی کے مانیٹرنگ دورے پر ہیں نے آج مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے یاسین ایم چودھری کے ساتھ میٹنگ منعقدکی تاکہ اِنڈیا نوزائیدہ ایکشن پلان اور حالات کے تجزیہ پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔میٹنگ میں محکمہ اطفال کے سربراہ میڈیکل کالج جموں/سرینگر، نئے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے سربراہان، پروگرام ڈائریکٹر ناروے انڈیا پارٹنرشپ انیشیٹو، یونیسیف کے نمائندے اور نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے پروگرام نے شرکت کی۔اِنڈیا نیو بورن ایکشن پلان ( آئی این اے پی ) خواتین اور بچوں کی صحت کے لئے عالمی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کی خاطر 67 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں گلوبل ایوری نیوبورن ایکشن پلان (اِی این اے پی ) کے لئے ہندوستان کا پرعزم ردعمل ہے۔اِی این اے پی ایک ایسی دنیا کا نظریہ پیش کرتا ہے جس نے روکے ہوئے نوزائیدہ اموات اور مردہ پیدائشوں کو ختم کیا ہے ۔ آئی این اے پی ہندوستان کے لئے ایک وژن اور منصوبہ پیش کرتا ہے تاکہ روکے جانے والی نوزائیدہ اَموات کو ختم کیا جاسکے،پیش رفت کو تیز کیا جاسکے اور اعلیٰ اثر لیکن لاگت سے موثر مداخلتوں کو بڑھایا جا سکے۔ اِس سے پہلے دِن میں این ایچ ایم دفتر سری نگر میں ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی جس میں ضلع سری نگر کے لئے نیتی آیوگ کی طرف سے شناخت کئے گئے کلیدی کارکردگی کے اشاریوں کو بہتر بنانے کے لئے ضلعی صحت ایکشن پلان پر تبادلہ خیا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل کمشنر چائلڈ ہیلٹھ ، مرکزی ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ڈاکٹر سمیتا گھوش نے کی۔مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے۔ہیلتھ ایکشن پلان ناروے اِنڈیا پارٹنر شپ انیشی ایٹو( این آئی پی آئی ) یاسین ایم چودھری نے این ایچ ایم جے اینڈ کے اور چیف میڈیکل آفیسر سری نگر کی مشاورت سے تیار کیا تھا۔ این آئی پی آئی کے پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق بٹ نے مختلف اشاریوں کے حالات کے تجزیے کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اِس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر این ایچ ایم جے اینڈ کے بات کرتے ہوئے کہا کہ اہم کارکردگی کے اشاریوں میں بروقت بہتری لانے کے لئے حکومت صحت کے اشاریوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے شناخت شدہ اہم ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون سے مشن موڈ میں مل کر کام کرے گی۔میٹنگ میں چیف میڈیکل آفیسر سری نگر اور ان کی ٹیم ، این ایچ ایم جے اینڈ کے کے پروگرام منیجران ، اسٹیٹ مانیٹرنگ اینڈ ایو یلیوایشن آفیسر این ایچ ایم ، لیڈ کنسلٹنٹ چائلڈ ہیلٹھ ، مرکزی ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو ، یو این آئی سی اِی ایف کے نمائندے اور این آئی پی آئی جے اینڈ کے ٹیم نے شرکت کی۔










