کروڑوں روپے مالیت کی 10کلوگرام ہیروئن ، مقدمہ درج ،تفتیش جاری:پولیس
اوڑی//شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ میں جمعہ کی صبح پولیس اور فوج نے منشیات اسمگلنگ کی ایک کوشش کوناکام بناتے ہوئے ایک سرکاری ملازم کو کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ ضلع کے اُوڑی علاقے میں محکمہ دیہی ترقی کے ایک گاؤں سطح کے کارکن (ولیج لیول ورکر) کو کروڑوں روپے مالیت کی 10کلو گرام ہیروئن کیساتھ گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایس ڈی پی ائو اوڑی جنیدولی نے ڈی ایس پی(پروبشنری) دھیرج کمار ،ایس ایچ ائو اوڑی اورفوج کی8آرآرکے افسروں کی نگرانی میں پی وی سی پی 2(گالا)میں چیکنگ شروع کی ۔اس دوران یہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی زیر نمبرJK01AK-2765کوروک کر اسکی تلاشی لی گئی ۔پولیس کے مطابق تلاشی کے دوران گاڑی سے ہیروئن جیسے نشہ آورمادہ کے10پیکٹ برآمد کئے گئے ۔پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد شدہ ہیروئین کی بین الااقوامی بازارمیں قیمت18سے20کروڑ روپے ہوگی ۔پولیس کے مطابق گاڑی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص محمدزاہدگیلانی ولدسعیدحسن الدین شاہ ساکنہ بسگراں اوڑی کوگرفتار کیاگیا۔پولیس نے ایک بیان میں مزید بتایا کہ محمد زاہدگیلانی محکمہ دیہی ترقی میں بطورولیج لیول ورکر کے کام کرتا ہے اور بی ڈی ائو دفتر پرن پیلن اوڑی میں تعینات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس تھانہ اوڑی میں ایف آئی آرزیرنمبر54/2022زیراین ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور تحقیقات جاری ہے۔










