لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا حالات کا مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اعلیٰ حکام سے بچائو کارروائیوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا
سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا رام بن میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جہاں اَ ب بھی 9 اَفراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی بھی صدارت کی اور بچائو کارروائیوں کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ریسکیو آپریشن کل رات ضلع ، پولیس اور فوج کے جوانوں کے ساتھ شروع کیا گیا۔ لیفٹیننٹ گورنر جو ایک کنٹرول روم سے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں، کو وقفے وقفے سے ہونے والے پتھراؤ کے بارے میں بتایا گیا، جو ریسکیو آپریشن میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری شخص تک پہنچنے تک امدادی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری رہیں گی۔لفٹینٹ گورنر کی ہدایت پر ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام اور پولیس کے سینئر سپرانٹنڈنٹ موہیتا شرما نے کل رات ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی ۔










