پروفیسر نیلوفر خان وائس چانسلر مقرر، پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی
سری نگر// جموں وکشمیر حکومت نے ایک غیرمعمولی اقدام کے بطور پہلی مرتبہ کشمیرکی سب سے بڑی تعلیمی وتحقیقی دانش گاہ یونیورسٹی آف کشمیرکی کمان کسی خاتون ماہر تعلیم کے سپردکردی ۔ پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر مقررہونے کامنفرد شرف حاصل ہوا،وہ زمینی سائنسدان پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی جن کی 3 سالہ مدت اگست 20121 میں ختم ہوئی تھی۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو ہوم سائنس ڈیپارٹمنٹ کی سینئرمدرسہ ،پروفیسر نیلوفر خان کو کشمیر یونیورسٹی کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا۔لیفٹنٹ گورنر نے ایک حکمنامے میں کہاکہ کشمیر اور جموں یونیورسٹیز ایکٹ 1969 کے سیکشن12 کے تحت مجھے حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، میں منوج سنہا، چانسلر کشمیر یونیورسٹی، اس طرح پروفیسر نیلوفر خان، پروفیسر شعبہ ہوم سائنسزکووائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی مقررکرتا ہوں۔ کشمیر یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر کی3 سال کی مدت کیلئے اس عہدے پرفائض رہیں گی،تاہم مدت اُس تاریخ سے شروع ہوگی،جب وہ چارج سنبھالتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے سیکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک مواصلات نے سہ پہر کو بتایاکہ شرائط و ضوابط کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔اہم بات یہ ہے کہ پروفیسر نیلوفر خان کشمیرکی سب سے بڑی تعلیمی وتحقیقی دانش گاہ یونیورسٹی آف کشمیرمیں بطوروائس چانسلرتعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔وہ زمینی سائنسدان پروفیسر طلعت احمد کی جگہ لیں گی جن کی 3 سالہ مدت اگست2021 میں ختم ہوئی تھی۔










