مقامی آبادی کو شدید دقتوں کا سامنا،حکام سے توجہ دینے کی اپیل
ہندوارہ//ہندوارہ مین ٹاون سے قریب 25کلو میٹر دور علاقہ ماور کے شاٹھ پورہ ریشواری نوگام میں پل نہ ہونے کے نتیجے میں مقامی آبادی کافی پریشان حال ہے اس پل کے نہ ہونے کے باعث مقامی آبادی کو شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے خاص طور یہاں کے زیر تعلیم بچوں کو اسکول آنے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھرکے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ کئی برس قبل مقامی آبادی نے ہلشری پر نالہ ماور پر ایک لکڑی کا عارضی پل بنایا تھا لیکن اس پر چلنا بھی محال بن جاتا ہے کیونکہ اس پر چلنے سے اور نالہ عبور کرنے سے اس پل کی تھتھراہٹ ہوجاتی ہے اور اس لکڑی کے بنے پل پر چلنے سے ایسا لگتا ہے کہ انسان ابھی اس نالہ میں ڈوب جائیگا جس سے بچوں کو بھی اس کو عبور کرنے میں ڈر محسوس ہورہا ہے۔ مقامی باشندوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا پل کئی برس قبل بنایا گیا اور اب اس پل کی لکڑی بوسیدہ ہوگئے ہیں جس سے اس پر چلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ اس پل کے نہ ہونے کی وجہ سے کئی انسانی جانے تلف ہوئی ہے جبکہ مقامی سرپنچ کا ایک معصوم بیٹا بھی اس پل سے گرکر نالہ ماور میں گرکر جاں بحق ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کئی مویشوں کو بھی یہ پل کھا گیا ہے۔ اس پل کے نہ ہونے سے اس آبادی کا جینا دوبھر ہوگیا ہے انہوں نے کہا کئی بار اس پل کے بارے میں حکام بالا،ضلع انتظامیہ چھوٹے سے لیکر بڑے افسر کو بتایا گیا لیکن کسی نے اس کی طرف دھیان نہیں دیابس یقین دہانی کرائی گئی۔ لوگوں کے بقول کئی بار میڈیا نے بھی اس پل کو کافی ہائی لئٹ کیا اس کی خبریں شائع کی لیکن اس کے بعد بھی حکام ٹس سے مس نہیں ہوئی اور یہ ایک المیہ ہے کہ بڑی نیوز چنلوں سے لیکر اخباروں تک اس پل کی نیوز شائع ہوئی لیکن کسی کو گوارا نہیں ہوا کسی نے اس پر نہ بات کی نا اس کا جائزہ لیا نہ ہی اس پل کو تعمیر کرنے کیلئے کوئی پہل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کئی سرکارے بدلی۔ایم ایل اے بدلے لوگوں نے ووٹ دیں الیکشنون میں بڑھ چڑحھ کر حصہ لیا لیکن اس سڑک اور پل کا کام نہ کسی نے کیا نہ اس طرف کسی نے دھیان دیا اانہوں نے آج ایک بار پھر حکام کے نوٹس میں یہ بات لانے کی کوشش کرتے ہوئے میڈیا کو مدعو کیا اور انہوں نے اس بار ناامیدی کے ساتھ امید ظاہر کی کہ اس پل پر جلد ازجلد کام شروع کیا جائے تاکہ ان لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔










