dooran

ایف پی ایس نیٹ ورک سے سی ایس سی خدمات شہریوں تک پہنچائی جائیں گی

محکمہ ایف سی ایس اینڈ سی اے اور سی ایس سی اِی۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمیٹڈ کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

سری نگر//عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی طرف ایک اہم قدم کے طور پر سی اے اینڈ ایف سی ایس او رسی ایس سی اِی ۔گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ جس میں آج یہاں فیئر پرائس شاپس نیٹ ورک سے مناسب قیمت پر شہریوں کو تمام قسم کی سی ایس سی او رپی ڈی ایس خدمات فراہم کی جائیں گی۔مفاہمت نامے پر ایڈیشنل سیکرٹری ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈیپارٹمنٹ جگل کشور آنند، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شاہنوار رشید نے سی ایس سی ، اِی ۔ گورننس سروسز اِنڈیا لمٹیڈ کی طرف سے کمشنر سیکرٹری محکمہ فوڈ ، سول سپلائز او رکنزیو مر افیئر س زبیر احمد کی موجودگی میں دستخط کئے۔مرکزی حکومت نے ایف پی ایس کے اِی۔ پی او ایس آلات سے فائدہ اُٹھانے کے لئے ان کی مالی قابل عملیت کو فروغ دینے کے لئے چند اِقدامات کی نشاندہی کی ہے ۔ایسا ہی ایک اقدام ایف پی ایس سے سی ایس سی خدمات فراہم کرنا ہے ۔یہ اس پس منظر میں ہے کہ جموںوکشمیر حکومت نے اَپنی خدمات کی فراہمی کے لئے ایف پی ایس کے اِی۔ پی او ایس ڈیو ائسز کا فائدہ اُٹھانے کے لئے سی ایس سی کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔اِس اقدام کو تمام شراکت داروں بالخصوص ایف پی ایس ڈیلروں او راستفادہ کنند گان کے لئے ایک بہتر صورتھال کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے کیوں کہ سی ایس سی خدمات فائدہ اُٹھانے والوں کو گھر کے دروازے پر یہاں تک کہ دوردراز مقامات تک بھی پہنچائی جائیں گی ۔بدلے میں ایف پی ایس ڈیلر اَپنے ایف پی ایس سے فراہم کردہ خدمات کے خلاف سروس چارج کی شکل میں اِضافی آمدنی حاصل کریں گے ۔اِس اقدام سے فائدہ اُٹھانا ایف پی ایس کے لئے اِختیاری رکھا گیا ہے۔ایف پی ایس ڈیلروں ہر ڈیلیور کردہ سروس کے بدلے فائدہ اُٹھانے والوں سے سروس چارج وصول کریں گے ۔ ڈیجیٹل سیو ا پورٹل پر ہر سروس کے لئے سروس چارج متعلقہ محکموں کے ذریعے طے کیا گیا ہے جبکہ پی ڈی ایس خدمات کے لئے سروس چارج کی وضاحت محکمہ خوراک ، شہری سپلائی او رکنزیو افیئرس کرے گی۔