سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں،تاجروں وٹرانسپورٹروں کی شرکت
سری نگر//جموں و کشمیر حکومتوں کے پبلک آؤٹ ریچ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر،وادی کشمیر کے تمام پولیس اضلاع میں تھانہ دیوس منایاگیا ۔وادی کشمیر کے تمام ا ضلاع میںتھانہ دیوس منایاگیا۔ یہ تقریب ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں منعقد کی گئی جن کی صدارت متعلقہ پولیس افسران نے کی۔ ان میٹنگوں میں تمام علاقوں کے سرپنچوں، پنچوں، معزز شہریوں، متعلقہ علاقوں کی سول سوسائٹیوں بشمول اوقاف کمیٹیوں کے ممبران، نمبرداروں، چوکیداروں، ٹریڈرز فیڈریشن اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔میٹنگوںکے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل کو اجاگر کیا اور انہیں یقین دلایا گیا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے جلد ازالے کے لیے سول انتظامیہ کو متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر پولیسنگ میں کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عام لوگوں کی شکایات سننا اور ان کا ازالہ کرنا ہے، اس کے علاوہ امن و قانون کو برقرار رکھنے میں تعاون حاصل کرنا ہے۔ اور اپنے علاقوں میں منشیات کی لعنت اور دیگر سماجی برائیوں کو روکناہے۔میٹنگ کے دوران شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ وہ ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کریں جو ہمیشہ ضلع میں پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے انٹرایکٹو میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا جس سے کمیونٹی پولیسنگ اور عوام کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔










