سری نگر//وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ہفتہ کو کہا کہ بورڈ نے عطیات کیلئے آن لائن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقف جلد ہی جموں و کشمیر میں ایک کینسر ہسپتال تعمیر کرے گا۔جے کے این ایس کے مطابق وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے صحافیوں کیساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عطیات بیت المال کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کے عطیات کے ساتھ کسی قسم کی ہیرا پھیری کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وقف عطیات کے لیے جلد ہی آن لائن سسٹم شروع کرے گا اور اس معاملے پر جے اینڈ کے بینک کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی ایک کینسر ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ آمدنی اثاثوں سے حاصل کی جائے گی، جسے کینسر ہسپتال تعمیرکرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔










