Blood bank

گلورہ میں مرحوم شوکت احمد خان کے نام پر بلڈڈونیشن کیمپ کا انعقاد،100 پوئنٹ جمع

شوکت خان ایک رول ماڈل اور زندہ دل شخصیت تھی:شوکت پنڈت

ہندوارہ//گلورہ یوتھ نے ضلع ہسپتال ہندوارہ کے اشتراک سے آج یعنی ہفتہ کو گلورہ میں مرحوم شوکت احمد خان المعرف صاحب خان کے نام اور ان کے ایصال ثواب کے لئے ایک بلڈڈوینشن کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں علاقے گلورہ اور ہندوارہ کے متعدد علاقوں سے آئے نوجوانوں مرحوم شوکت احمد خان کے دوستوں۔جان پہنچان والے نوجوانوں نے یہاں آکر اس بلڈڈونیشن کیمپ میں حصہ لیا اوراپنا قیمتی خون کا عطیہ پیش کیا۔ یہ بات قابل زکر ہے کہ شوکت احمد خان عرف صاحب خان کو 15مارچ دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی تھی ان کے یاد میں اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھرکے مطابق اس موقع پر مرحوم شوکت احمد خان صاحب خان کے سینکڑوں دوست احباب اور ڈی ڈی سی ماور خورشید احمد ڈار۔بی ڈی سی چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت۔پیپلز کانفرنس کیڈسٹرکٹ یوتھ پریذڈنٹ کپوارہ منصور احمد بانڈے۔پولیس جوان اور آرمی جوانوں نے شرکت کی اور اپنا خون کا عطیہ پیش کیا۔کیمپ میں نوجوانوں کی ایک خاصی تعداد موجود تھے اور اس دوران شوکت خان کے کچھ رشتہ دار عورتوں نے بھی اپنا خون دیا اسکے علاوہ خون کا عطیہ پیش کرنے والے افراد کو جوس۔کیلا۔انڈے اور دیگر طرح کی چیزیں کھانے کیلئے دیئے گئے۔اس موقع پر ضلع اسپتال ہندوارہ کے ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر اعجاز احمد بٹ۔ڈاکٹر رمیز پنڈت پوری۔بلڈبنک انچارچ سلیم اللہ۔عامر ودیگر سٹاف موجودتھے ڈاکٹروں کے مطابق دوپہر تک ایک سو سے دو سو بلڈ پوئنٹ جمع ہونگے۔دریں اثنا ڈاکٹر اعجاز نے بتایا کہ گلورہ کے یوتھ کا یہ ایک اچھا اقدام تھا انہوں نے مرحوم شوکت احمد خان جو کہ ہمارے بیج نہیں یے جو ہمارے بھی دوست تھے ان کے نام خون کے عطیہ کمیپ کا انعقاد کیا جو ایک اچھا قدم ہے ادھر ڈی ڈی ماور خورشید احمد ڈار نے بتایا مرحوم شوکت احمد خان کے موت ایک دکھ بھرا موت تھا اور اس کی یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں بسی ہوئی ہے شوکت احمد ہمارے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے ہمیشہ گلورہ کے لوگوں اور ایہاں کے نوجوان کے ساتھ اچھا برتاو کیا شوکت صاحب ایک انسان پرور اور زندہ دل انسان تھے ان کے نام پر آج اس بلڈڈویشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی نوجوانوں نے شرکت کی۔ادھر بی ڈی سی چیرمین لنگیٹ شوکت حسن پنڈت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شوکت احمد خان صاحب بھائی جان جو کہ ایک اعطیم شخصیت تھی انہوں ہمشیہ اس علاقے کے لوگوں کیلئے کام کی ہر ایک انسان کا مدد کررہا تھا سپورٹس سے لیکر جو بھی ایونٹ ہوتا تھا اس میں وہ یوتھ سے پیش پیش رہتا تھا اور منشیات سے دور رکھنے میں ان کا ایک اہم رول تھا کویڈ میں انہوں اپنی گاڑی لوگوں کیلئے وقف کی تھی ہر ایک کا مدد کرتا تھا انسان پرور زندہ دل انسان تھے شوکت خان کے نام پر اس بلڈ ڈوینشن کمیپ میں بہت سے جوانون نے اس میں حصہ لیا مزدور۔ملازمین۔فوج کے جوانوں۔پولیس کے جوانوں نے اس میں حصہ لیا اور اپنا خون کا عطیہ پیش کیا اور آنے والے وقت میں بھی اس طرح کے بلڈڈویشن کمیپ میں صاحب خان کے نام کرائے جائے گے۔