آرٹی ائو آفس کشمیر میں چھاپہ،کچھ اہم ریکارڈ و دستاویزات ضبط
سری نگر// مرکزی تفتیشی بیورئو (سی بی آئی) سری نگر کی انسداد بدعنوانی شاخ نے جمعہ کو ریجنل ٹرانسپورٹ آفس سری نگر کے دفتر میں چھاپہ مارا۔جے کے این ایس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپہ آر ٹی او کشمیر کے عہدیداروں کی طرف سے بیرون ریاستوں سے خریدی جانے والی مختلف قسم کی گاڑیوں کی تازہ رجسٹریشن اور دوبارہ رجسٹریشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی شکایات ملنے کے بعد ڈالاگیا۔انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیموں نے مجرمانہ دستاویزات اور دیگر متعلقہ دستاویزات کو ضبط کر لیا ہے۔ذرائع نے گزشتہ کئی سالوں سے جاری اس بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی میں ملوث دلالوں وایجنٹوں اور اہلکاروں کے درمیان گٹھ جوڑ کی مزید تصدیق کی، انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں بہت سی گرفتاریاں متوقع ہیں۔چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے آر ٹی او کشمیر کے ذرائع نے کہا کہ سی بی آئی سری نگرکی ٹیموںنے جمعہ کو علی الصبح چھاپہ مارا،اور کچھ دستاویزات کو قبضے میں لے لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آر ٹی ائو حکام بھی ان ٹیموں کی مدد کی۔










