police pulwama

پلوامہ پولیس نے پولس اسٹیشن پلوامہ میں تھانہ دیواس کا انعقاد کیا

پلوامہ//جموں و کشمیر حکومتوں کے عوامی رابطہ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، پلوامہ پولیس نے پولیس اسٹیشن پلوامہ میںتھانہ دیوس منایا۔ اس تقریب کی صدارت ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پلوامہ نے کی ، ایس ایچ او پی ایس پلوامہ بھی موجود تھے تقریب میں پلوامہ کے مختلف علاقوں کے نمبرداروں، چوکیداروں اور معززین نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔ زیر صدارت افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی حقیقی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق مسائل کو ان کے جلد از جلد ازالے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ تھانہ دیوس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع میں نچلی سطح پر پولیسنگ کی کارکردگی، شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانا اور عوام میں اعتماد پیدا کرنا ہے۔شرکاء پر زور دیا گیا کہ وہ ضلع میں منشیات کو روکنے اور ملک دشمن اور سماج دشمن عناصر کی نشاندہی کرنے میں پلوامہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو ہمیشہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شرکاء نے اس طرح کے میٹنگز کے انعقاد پر پولیس کے کردار کو سراہا اور معاشرے کی سماجی برائیوں کو روکنے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔