سوپور//شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں جمعرات کی صبح مبینہ طورپر لاپتہ ایک22سالہ نوجوان کی نعش پراسرار حالات میں برآمد ہوئی۔جے کے این ایس کے مطابق 22سالہ عرفان نذیر شاہ ولد نذیر احمد شاہ ساکن نہر پورہ سوپورعید الفطر کے روز یعنی منگل کی شام سے گھر سے لاپتہ تھا۔اورجمعرات کی صبح اس نوجوان کوپُراسرارحالت میں ایک میوہ باغ میں مردہ پایاگیا۔مقامی لوگوںنے پولیس کواسکی اطلاع دی توپولیس تھانہ سوپور سے ایک ٹیم جائے موقعہ پر پہنچ گئی ۔پولیس نے نوجوانکی نعش کواسپتال منتقل کیاگیا ،جہاں اسکا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ طبی وقانونی لوازمات کوپورا کرنے کے بعدبائیس سالہ لاپتہ نوجوان کی نعش آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپردکی گئی ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے 22سالہ نوجوان کی مبینہ گمشدگی اورجمعرات کی صبح پُراسرار حالت میں اسکی نعش برآمد ہونے کے سلسلے میں سی آرپی سی 174کے تحت معاملہ درج کرلیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔










