حاجن//حاجن بانڈی پورہ میں جیو ٹیلی کام نامی کمپنی کی ناقص سروس پر تجارتی حلقوں میں شدید ناراضگی پائی جارہی ہے۔جسکے ردعمل میںعام صارفین کی ایک بڑی تعداد جیو کی خدمات کو خیرباد کہنے پر آمادہ ہے۔جے کے این ایس کے مطابق مقامی باشندوں نے بتایاکہ ضروری اوقات میں جیو نیٹ ورک کی عدم دستیابی ایک معمول بن گیا ہے،جس کی وجہ سے عام لوگوں کوسخت تکلیف پہنچنے کے ساتھ ساتھ تجارتی حلقوں کو مالی نقصان ہورہا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کے گرد ونواح میں کمپنی نے ٹاوروں کا جال بچھا یا ہے اسکے باوجود اس کمپنی کی سروس کا معیار کافی گرا ہے۔انکے مطابق موجود دور میں بہتر ٹیلی کام سروسز صارفین کیلئے کافی اہمیت کی حامل ہیں تاہم جیو کی ناقص ٹیلی خدمات کے پیش نظر بیشتر صارفین اس کو خیرباد کرنے کا من بنا رہے ہیں۔ ٹیلی کام صارفین کا مزید کہنا ہے کہ اگر جیو نے فی الفور اپنی سروس بہتر نہیں بنائی تو وہ دیگر ٹیلی فون سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں سے رجوع کریں گے۔










