سری نگر: وادی کشمیر میں جہاں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں وہیں گوشت نہ صرف سب سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے بلکہ قصائیوں کی دکانوں کے بجائے ان کے گھروں میں دستیاب ہونے لگا ہے۔ بتادیں کہ اہلیان وادی گوشت کھانے میں اپنی مثال آپ ہیں یہاں امیر ہو یا غریب ہفتے میں کم سے کم ایک بار ضرور گوشت کھاتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور میوہ فرشوں نے گراں بازاری کا بازار گرم کر رکھا ہی ہے لیکن قصائی جس ریٹ پر گوشت فروخت کررہے ہیں وہ مقررہ نرخ نامے سے کافی زیادہ ہے۔ادھر قصائیوں کا کہنا ہے کہ مال کی عدم دستیابی اور حالات کی وجہ سے مہنگائی بھی ہوئی ہے اور گھر میں ہی گوشت بیچنے کی مجبوری بھی ہے۔ فیاض احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گوشت نہ صرف کافی مہنگا ملتا ہے بلکہ قصائیوں کی دکانوں کے بجائے ان کے گھروں میں دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں گوشت خریدنے گھر سے نکلا تو گوشت فروشوں کی دکان بند تھی، پھر میں ایک واقف کار قصائی کے گھر گیا جہاں وہ گوشت بیچ رہا تھا، میں نے جب ریٹ پوچھا تو وہ مقررہ ریٹ سے کافی زیادہ تھے‘۔فیاض احمد نے کہا کہ جب میں ریٹ کے بارے میں استفسار کرنے کی کوشش کی تو میرے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے میں مفت میں مانگ رہا ہوں۔ ایک شہری نے بتایا کہ یہاں گوشت کہیں چھ سو روپے فی کلو تو کہیں ساڑھے چھ سو روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اس کےسرکاری ریٹ صرف ساڑھے پانچ سو روپیے فی کلو ہے۔انہوں نے کہا کہ قصائی بھی حالات کو دیکھ کر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں کیونکہ یہ لوگ جانتے ہیں کہ کشمیری لوگ گوشت کھانے کے عادی ہیں اور کسی بھی قیمت پر اس کو خریدیں گے۔ دریں اثنا قصائیوں کا کہنا ہے مہنگائی کی وجہ سے ہمیں بھی مال مہنگا ملتا ہے جس کی وجہ سے گوشت کی قیمت بڑھ گئی ہے۔
’2047تک ترقی یافتہ ہندوستان بنا کر رہیں گے‘، یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے پی ایم مودی کی 15 بڑی باتیں
’آبی گزرگاہ تہران کے کنٹرول میں‘، آبنائے ہرمز پر قبضہ سے متعلق ٹرمپ کے دعویٰ کو ایران نے پھر کیا خارج
مکہ معاہدے میں مصر کی شمولیت کا امکان!
80ویں یومِ آزادی پر پی ایم مودی نے کی پرچم کشائی، لال قلعہ پر پہلی بار گایا گیا ’وندے ماترم‘
طالبان حکومت کے 5 سال مکمل، افغانستان محفوظ ہوا یا پابندیاں بڑھ گئیں؟
’آئیے! آزادی کی حفاظت کریں‘، یومِ آزادی کے موقع پر کانگریس صدر کھڑگے نے جاری کیا پیغام
میرا کام صرف وکٹیں لینا ہے : عاقب نبی
سری لنکا کے خلاف ہندوستان اسپن کے امتحان کے لیے تیار
ٹرمپ جھوٹا، آبنائے ہرمز میں ہمارا کنٹرول برقرار ہے:ایران
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ سیاسی و دفاعی میکنزم تشکیل دیں گے










