J&K Bank Digital transaction

بندش کے باوجود جموں وکشمیر بینک نے 1,082کروڑ روپے کی زائد اَز 20لاکھ ٹرانز یکشنز درج کیں

سری نگر//وقفے وقفے سے بندش کے باوجود جموںوکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں نے گذشتہ 36 گھنٹوں میں 20لاکھ ٹرانزیکشنز درج کی ہیں جن کی مجموعی رقم 1,082 کرو ڑ روپے ہے۔اِس موقعہ پر بات کرتے ہوئے بینک کے صدر آئی ٹی نے کہا ،’’ جب کہ ہم عید سے پہلے اَپنے لاکھوں معزز صارفین کی کامیابی سے خدمت کرنے پر مسرت محسوس کرتے ہیں،وہیں ہمیں اَپنے صارفین کے ایک حصے کی توقعات پر پورا نہ اترنے کے لئے بھی اتنا ہی دکھ ہوتا ہے، جنہوں نے ڈیجیٹل چینلوں کے بے مثال زیادہ استعمال کی وجہ سے ناکام ٹرانزیکشنز یا ٹائم آؤٹ کا سامنا کیا۔ اگرچہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے راتوں رات کام کرنے والے آئی ٹی پیشہ ور افراد کی ہماری ٹیم نے خدمات کو بحال کیا ہے، تاہم، ہم اپنے بہت سے صارفین کو اس بندش کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر گہرا افسوس کرنے کا پابند سمجھتے ہیں۔‘‘اُنہوں نے مزید کہا ،’’ میں آپ کو یقین دِلاتا ہوں کہ بینک میں اعلیٰ ترین سطح پر پوری صورتحال کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اِقدامات کئے جا رہے ہیں کہ ہمارے صارفین کو مستقبل میں ایسی کسی صورت حال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس وقت تک، ہماری موبائل بینکنگ ایپلی کیشن، اے ٹی ایمز اور دیگر تمام ڈیجیٹل چینلز ہمارے صارفین کی سہولیت کے لئے تیار اور چل رہے ہیں۔‘‘دریں اثناء ایپلی کیشن کے بے مثال زیادہ اِستعمال سے پیدا ہونے والے ڈیٹا بیس کی بڑی تعداد کی وجہ سے ٹائم آئوٹ یا ٹرانزیکشن میں ناکامی کی رِپورٹ شدہ استعمال کے باوجود جموںوکشمیر بینک کے ڈیجیٹل اور متبادل چینلوں نے سنیچروار کی صبح سے اتوار کی دوپہر 12 بجکر 30منٹ تک کامیابی کے ساتھ زائد اَز 20 لاکھ ٹرانزیکشنز پر کارروائی کی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اکیلئے بینک کی موبائل ایپلی کیشن ایم پے نے سنیچروار کی صبح سے اتوار کی دوپہر 12بجکر 30منٹ تک زائد اَز 6.1لاکھ زیادہ کامیاب ٹرانز یکشنز پر کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں555.25 کروڑ روپے کی رقم کی منتقلی ہوئی ہے ۔ اے ٹی ایمز نے سنیچروار اور اتوار کی صبح 4.39 لاکھ سے زیادہ کامیاب ٹرانز یکشنز میں 326.21 کروڑ روپے نقد تقسیم کرتے ہوئے صارفین کی بڑی تعداد کا مشاہدہ کیا ہے۔ اِس کے علاوہ بینک کی یو پی آئی خدمات کے تحت 7.81 لاکھ ٹرانزیکشنز میں 182.65 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں جب کہ اِس عرصے کے دوران بین کے پی او ایس اور اِی کامرس چینلوں سے خریداروں میں 23.40 کروڑ روپے کا لین دین کیا گیا ہے اور 2.24 لاکھ سے زیادہ کامیاب ٹرانزیکشنزپر کارروائی کی ہے۔ڈیٹا این اِی ایف ٹی اور آر ٹی جی ایس طریقوں سے کی گئی ڈیجیٹل ادائیگی کے لین دین کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔