جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی منشیات مخالف جاری

محنت کشوں کے حقوق کیلئے آواز اْٹھانا ہمارا فرض

عالمی یوم مزدوران کے موقعہ پرٹریڈ لیڈر اشتیاق بیگ کا بیان

سری نگر//مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر ٹریڈ یونین لیڈر اشیاق بیگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور منانے کا مطلب ان مزدوروں کے حقوق کی آواز کو بلند کرنا ہے اور انہیں حق دلانا ہے جو اداروں میں کام کرنے کے باجود استحصال کے شکار ہورہے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق اس موقعے پر انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین جو کہ کئی دہائیوں سے معمولی اْجرت پر کام کررہے ہیں کو مستقل کریں۔ معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور نگوا سکمز کے صدر اشتیاق بیگ نے عالمی یوم مزدور کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں مزدوروں کے حقوق کے حق میں آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ یہ دن 1889سے دنیا بھر میں منایا جارہا ہے۔ اس دن کو ان مزدوروں کی قربانیوں کی یادگاری کے طور پر منایا جاتا ہے جنہوں نے1886میں شکاگو میںاپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی جان دی تھی۔ بیگ نے بتایا کہ جموں کشمیر میں مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں کام کرنے والے ورکروں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای، پی ڈی ڈی، ہیلتھ اور دیگر اہم شعبوں میں کام کرنے والے عارضی ملازمین ہر صورت اور ہر حالات میں ڈیوٹی پر آتے ہیں اور ہر کسی سے بھی زیادہ کام کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود بھی ان کے کام کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ اشتیاق بیگ نے بتایا کہ مختلف محکموں میں60ہزار سے زائد عارضی ملازمین کام کررہے ہیں جو بیس پندرہ سالوں سے عارضی ہیں جبکہ سرکاری اداروں میں ہزاروں کی تعداد میں اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان عارضی ملازمین کو فوری طور پر مستقل کیا جائے کیوں کہ یہی انصاف کا تقاضہ بھی ہے