افغانستان سے لایا گیااسلحہ کشمیر میںبرآمدکرنے کے واقعات میں اضافہ: جنرل منوج مکند نروانے

افغانستان سے لایا گیااسلحہ کشمیر میں برآمدکرنے کے واقعات میں اضافہ: جنرل منوج مکند نروانے

سری نگر//ہندوستان ی فوج کے سربراہ نے بتایا کشمیر میں فوج افغا نستان سے لایا گیا اسلحہ اور دیگر قسم کے آلات پکڑ رہی ہے یا ہم تلاش کر رہے ہیں جو افغانستان سے آیا ہے ۔انہوں نے بتایا وہاں سے لایا گیا اسلحہ کے برآمدات میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق فوج کے سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے کہا کہ کشمیر میں افغانستان سے اسلحہ اور گولہ بارود کی ضبطی میں اضافہ ہوا ہے۔جنرل نروانے جمعرات کو جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا’’ہتھیاروں اور دیگر آلات کی تعداد میں یقینی طور پر اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر رات کو استعمال میں لائے جانے والے آلات جنہیں ہم پکڑ رہے ہیں یا تلاش کر رہے ہیں۔ یقیناً افغانستان سے آئے ہیں۔فوجی سربرہ نے بتایاسال2021اگست میں طالبان کے افغانستان پر قبضہ کرنے کے بعد پاکستان کی طرف سے ملی ٹنٹوکو کشمیر میں دھکیل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا سال 22سال قبل بھی افغانستان میں پچھلی طالبان کی حکومت تھی، تو ہمارے یہاں عسکری سرگرمیوں میں تھوڑا سا اضافہ ہوا تھا۔ ہم نے افغان جنگجوئوں کو (کشمیر میں) بھی پکڑا یا مار ڈالا تھا”۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوج نے بھی حال ہی میں بتایاتھا کہ یہاں پہلے شمال اور اب جنوبی میں ملی ٹنٹوں کے ایک خاص قسم کے فون استعمال کئے جا رہے ہیں جو افغانستان میں بھی امریکہ نے استعمال کئے تھے ۔