پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ مناسب بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اِقدامات کر رہا ہے

سری نگر//پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ شب قدر کے موقعہ پر توانائی کے 1,575 میگاواٹ اور 170 ایل اے سی یونٹس فراہم کرنے میں کامیاب رہا جو کہ 28؍ اپریل 2022 ء کی 6 بجے سے 29 ؍اپریل 2022 ء کے 6بجے تک شب قدر کے موقعہ پر وادی کشمیرمیں سب سے زیادہ لوڈ ہے۔ یہ 55میگاواٹ کی مزید پیک ہے اور گذشتہ برس شب قدر کے مقابلے میں تقریباً 7لاکھ یونٹ مزید توانائی فراہم کی گئی تھی۔گذشتہ برس اِسی مدت کے دوران 1520 میگاواٹ پیک لوڈ فراہم کیا گیااور 163 لاکھ یونٹ توانائی فراہم کی گئی۔جموںصوبہ کے لئے 29؍ اپریل 2022ء کو زیادہ سے زیادہ لوڈ 1001 میگاواٹ تھا جسے بڑھا کر 20؍ اپریل 2022ء کو 1145 میگاواٹ کیا گیا ۔ 29 ؍ اپریل 2021ء کو شام 5بجے جموں صوبہ میں 752 میگاواٹ بجلی فراہم کی گئی جسے بڑھا کر 1054 میگاواٹ کیا گیا جو کہ اس برس 302میگاواٹ گذشتہ برس کے مقابلے زیادہ ہے ۔گذشتہ برس 20؍ اپریل کی دوپہر 2بجے 894 میگاواٹ لوڈ فراہم کیا گیا تھا جسے اِس برس جموں صوبہ کے لئے بڑھا کر 1065 میگاواٹ کیا گیا ہے ۔ اِسی طرح گذشتہ برس سہ پہر 3بجے 945 میگاواٹ بجلی فرہم کی گئی تھی جسے اِس برس بڑھا کر 1113 میگاواٹ کیا گیا ہے۔ پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نتیشور کمار نے کہا کہ وہ مرکزی وزیرتوانائی آر کے سنگھ کے جموںوکشمیر کو اِضافی 207 میگاواٹ فراہم کرنے کے لئے شکر گزار ہیں اورر اس سے جموں وکشمیر یوٹی کی بجلی کی دستیابی میں کافی اضافہ ہوگا۔نیشور کمار نے کہا ،’’ ہم انرجی ایکسچینج میں کسی بھی قیمت پر جتنی بجلی دستیاب ہو، حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لیکن، ملک گیر مانگ میں اضافے کی وجہ سے، ہم صرف محدود بجلی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں صورتحال بہتر ہو جائے گی اور ہم بہتر سپلائی دینے کے قابل ہو جائیں گے۔‘‘