arun kumar mahta

چیف سیکرٹری نے مہمان نوازی و خاطر تواضع محکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر// چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج سول سیکرٹریٹ سری نگر میں محکمہ مہمان نوازی و خاطر تواضع کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ابتداً ،کمشنر سیکرٹری مہمان نوازی و خاطر تواضع طلعت پرویز روحیلہ نے محکمہ کا ایک جائزہ پیش کیا اور ان اہم سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی جو جموںوکشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے باقی حصوں میں ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے چلائی جارہی ہیں۔دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول کی طرف سے تنظیمی ڈھانچہ ، فنکشنل پروفائل ، سالانہ مالیاتی بیان، جموںوکشمیر ٹی کے اندر اور باہر موجود محکمے کی جائیدادوں اور اثاثوں ، ہاسپٹلٹی اینڈ پروٹوکول کی مختلف سرگرمیوں ، اہم حصولیابیوں ، مزید ترقی کے لئے ایکشن پلان ، بنیادی ڈھانچے اور دیگر اہم مسائل کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی گئی۔میٹنگ کو محکمہ کے بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ سری نگر اور جموں شہروں کے آس پاس اور باہر کافی تعداد میں ڈھانچے چلارہا ہے۔میٹنگ کو ان مقامات پر موجودہ مختلف املاک کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن سمیت رواں برس کے دوران جاری اور کئے جانے والے کاموں کے بارے میں بھی بتایا گیا تاکہ مہمانوں کی سہولیت کے لئے گیسٹ ہائوسوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے ۔میٹنگ میں سرکٹ ہائوس سری نگر کے توسیعی منصوبے کی تکمیل ، جموں میں گیسٹ ہائوس کی تکمیل ، سرکٹ ہائوس جموں کے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کی گئیں ۔ چیف سیکرٹری نے ہر پروجیکٹ کے لئے ٹائم لائنز طے کیں اور کہا کہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔میٹنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سرکٹ ہائوس کنال روڈ جموں میں اِضافی رہائش (3 + جی) کی تعمیر جون 2022ء تک مکمل ہوجائے گی۔ کنونشن سینٹر کنال روڈ جموں کی فیس لفٹنگ ستمبر 2022ء تک مکمل ہوجائے گی۔دسمبر 2022ء تک مکمل ہونے والے کاموں میں ایچ اینڈ پی سٹورز گپکار سری نگر میں ڈسپلے کم سٹرانگ روم، سرکٹ ہائوس چرچ لین سونہ وار میں اِضافی رہائش کی تعمیر اور سٹیٹ گیسٹ ہائوس کنال روڈ جموں سے متصل اِضافی رہائش کی تعمیر شامل ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تعمیراتی ، تزئین و آرائش کے کاموں میں معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے محکمہ بھی ہدایت دی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مہمانوں کی یوٹیلٹی کو چیک کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سب کچھ ٹھیک سے چل رہا ہے ۔اُنہوں نے تمام مقامات پر گیسٹ ہائوسوں اور سرکٹ ہائوسوں میں سیاحوں کے لئے خدمات کے معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے کنونشن سینٹر جموں کی جمالیات میں بہتری اور گیلری میں بہتری لانے کی بھی ہدایت دی تاکہ یہ فیسٹول کا منظر پیش کرے۔میٹنگ میں سٹیٹ سے باہر محکمہ کے اثاثوں کے تعلق سے نئی دہلی اور دیگر شہروں بشمول ممبئی ، چندی گڈھ اور امرتسر میں ریذیڈنٹ کمیشن کے زیر کنٹرول جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔چیف سیکرٹری نے اَمرتسرمیں محکمہ کی جائیدادوں پر باڑ لگانے کی ہدایت دی اور اُنہوں نے کہ پرتھوی راج روڈ پر جائیدادوں کے مسائل سے متعلق تمام مسائل کو 6ماہ میں حل کرنا ہوگا ۔ محکمہ سے متعلق متعلق اِمور جیسے رولز کی اَپ ڈیٹ ، خالی اَسامیوں کے حوالے سے بھی مختصر اً تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے مطابق میٹنگ میں فیصلے لئے گئے۔