ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

کمشنر سیکرٹری جنگلات نے گھرانہ ویٹ لینڈ میں تحفظی کاموں کا معائینہ کیا

جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات سنجیو ور ما نے آج گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کا دورہ کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے تحفظ کی طر ف سے اُٹھائے جانے والے تحفظی اقدامات کا معائینہ کیا۔ چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا نے کمشنر سیکرٹری کو جانکاری دی کہ محکمہ تحفظ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے گھرانہ ویٹ لینڈ کنزرویشن ریزرو کا پانچ برس کے لئے اِنتظامی منصوبہ تیار کیا ۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ محکمہ نے 2022-23ء کے دوران ویٹ لینڈ کے تحفظ اور ترقی کے لئے اِنتظامی منصوبے کے مطابق مختلف سرگرمیاں شروع کرنے کی تجویر دی ہے۔رواں سال 2022-23ء کے لئے مجوزہ سرگرمیوں میںفصیل بندی، بنڈنگ، دی سلٹیشن ، ڈی ویڈنگ ، ایگزٹ پوائمنٹ پر سلائس گیٹس ، بورویل ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ ، ویو پوائنٹس ، برڈ آبزرویٹری ، پارکنگ کے ساتھ اپروچ روڈ ، عوامی سہولیت ، ریفریشمنٹ پوائنٹ وغیرہ شامل ہیں ۔ گھرانہ کو ایکو ٹوراِزم پُر کشش بنانے کے لئے اہم سرگرمیاں دو برسوں میں مکمل کی جائیں گی جس کے بعد اگلے برسوں میں اِنتظامی اور تحفظی سرگرمیاں ہوں گی۔کمشنر سیکرٹری جنگلات نے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مختلف سرگرمیوں کو ان کی بروقت تکمیل کے لئے ترجیح دیں ۔ اُنہوں نے منظور شدہ کاموں کو جلد اَز جلد شروع کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ موسم سرما کے آغاز پر مائیگرنٹ پرندوں کے پہنچنے سے قبل ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے مینجمنٹ پلان کے مطابق کلیدی کام مکمل ہونے کے بعد مقامی لوگوں کو تحفظ کی کوششوں میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔اُنہوں نے مقامی نوجوانوں کو برڈاورایکوگائیڈ کے طور پر تربیت دینے پر زور دیا تاکہ وہ روزی روٹی پیدا کرنے میں ان کی مدد کریں۔