Samoon

پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آئی ٹی آئی سری نگر کے ورکشاپ بلاک کا اِفتتاح کیا

آئی ٹی آئی سری نگرکو ماڈل آئی ٹی آئی کے طورپر تیار کیا جائے گا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغرحسن سامون نے زینہ کوٹ میں گورنمنٹ اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ سری نگر کے دوسرے کیمپس کے ورکشاپ بلاک کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی سری نگر فضل الحسیب ، پرنسپل آئی ٹی آئی سری نگر انیساپروین، پرنسپل آئی ٹی آئی بڈگام ، ڈپٹی سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، دیگر سینئر اَفسران اور طلبا ء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر سامون نے اِفتتاح کے بعد اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکنیکی ایجادات کی وجہ سے اِداروں میں مطلوبہ بنیادی ڈھانچے کو بہتر طریقے سے اَپنا نے کی ضرورت ہے تاکہ پاس آئوٹ ہونے والے اَفراد کو موجودہ تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتی دُنیا میں مقابلہ کرنے کے قابل بنایا جاسکے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سری نگر آئی ٹی آئی کو ایک ماڈل آئی ٹی آئی کے طور پر تیار کیا جائے گااور اِس اِنسٹی چیوٹ میں جدید ضرورت کی تجارت شروع کی جائے گی۔ڈاکٹر اَصغر سامون نے طبلاء کو خود کفیل بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئی ٹی آئی سری نگر کی اِنتظامیہ سے کہا کہ وہ طلباء کے لئے مختلف صنعتی گھرانوں میں باقاعدگی سے فیلڈ وِزٹ کا اہتمام کریں تاکہ انہیں وہاں کام کرنے کا عملی علم حاصل ہو۔ اُنہوں نے آئی ٹی آئی پاس آئوٹس کی جدید تربیت کے لئے سی آئی آئی آئی ٹی بارہمولہ کے اِستعمال پر بھی زور دیا۔ اِس موقعہ پر پرنسپل آئی ٹی آئی سری نگر نے کہا کہ آئی ٹی آئی سری نگر کے 15 ٹریڈ س کو اِس دوسرے کیمپس میں منتقل کیا جائے گا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِنسٹی چیوٹ نے 10 صنعتی اِکائیوں کے ساتھ طلباء کی مہارت کی اَپ گریڈیشن سے پاس آئوٹ کی جگہ کے لئے مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔