سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

بارہمولہ میںبزرگ خاتون کیساتھ بیٹے کی رہائی کیلئے جعلسازی

50ہزار روپے وصول،پھر دھوکہ دہی ،ملزم گرفتار،رقم برآمد:پولیس

بارہمولہ// گزشتہ سال جنوری میں ملی ٹنسی سے متعلق ایک کیس میں گرفتار بیٹے کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک بزرگ خاتون سے50ہزار روپے ہڑپنے کے الزام میں پولیس نے منگل کو ایک شخص کو گرفتار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق بارہمولہ پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے محمد شفیع بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ اقبال کالونی اولڈ ٹاؤن بارہمولہ کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 50ہزارروپے کی رقم برآمد کی جو اس نے شکایت کنندہ سے اُسکے گرفتار بیٹے کی رہائی کیلئے لی تھی۔ خاتون کابیٹاشبیر احمد تیلی ساکنہ بنگلہ باغ بارہمولہ پولیس کی حراست سے ہے جسے پولیس نے7جنوری2021کو ایف آئی آر نمبر 218/2020سیکشن7/25 آرمز ایکٹ اوریوایل اے پی کی دفعات18،19،20اور39 کے تحت گرفتار کیا تھا۔شبیراحمدتیلی اس وقت ڈسٹرکٹ جیل راجوری میں بند ہے۔شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ جعلساز نے اس کے بیٹے کو چھوڑنے میں کسی طرح کی مدد نہیں کی۔انہوں نے مزید کہاکہ بعد میں جعلساز نے شکایت کنندہ (عورت) کے حق میں جعلی چیک جاری کئے جو باؤنس ہو گئے اور اس طرح دھوکہ دہی کی گئی۔ اس بیوہ اور غربت کی شکار80 سالہ خاتون کو دھوکہ دیا۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ محمد شفیع بٹ خود کو سماجی کارکن کے طور پر ظاہر کر رہاتھا کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتاہے، اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا تاثر ملتا ہے۔افسر نے مزید کہا کہ ملزم کو سب جج بارہمولہ کی عدالت نے5 مئی تک پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔