بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ کو آرٹیکل 370کا ذکر کرنے میں 3 سال لگے: محبوبہ مفتی

بدقسمتی ہے کہ سپریم کورٹ کو آرٹیکل 370کا ذکر کرنے میں 3 سال لگے: محبوبہ مفتی

سری نگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کو آرٹیکل 370 جیسے حساس معاملے کا ذکر کرنے میں بھی تین سال لگ گئے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق اننت ناگ کے دورے کے دوران نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ سپریم کورٹ کو ایسے حساس معاملے کا ذکر کرنے میں 3 سال لگے، جس نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر آئینی اور غیر قانونی طریقے سے ختم کر دیا۔انہوں نے کہا”مجھے نہیں معلوم کہ سپریم کورٹ اسے کب اندراج کرے گی، لیکن مجھے امید ہے کہ یہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت اور 5اگست 2019 سے پہلے کی پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔ اور وہ قوانین جو یہاں غیر قانونی طور پر نافذ کیے گئے ہیں۔ بھی ہٹا دیا جائے،” انہوں نے کہا یہاں ہر روز ایک نہ ایک نیا قانون نافذ کیا جاتا ہے اور یہاں کے لوگوں کے حقوق کی بندر بانٹ کی جا رہی ہئے اور یہاں کے وسائل کا لوٹ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا مجھ لوگوں نے نے یہاں آنے کے دوران روکا کہ انہیں بجلی نہیں ہے انہوں نے کہا ہماررے وسائل کو لوٹاجا رہا ہے ۔