atal dulloo

اتل ڈولو نے جے کے آئی ڈی ایف سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کی ایک جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔میٹنگ میںاِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شوکت حسین میر ، جنرل منیجراِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) شفاعت یحییٰ ،پروجیکٹ منیجر اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) نمیشہ ابرول اور کارپوریشن کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔اتل ڈول جو کہ کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ( سی ایم ڈی ) بھی ہیں ، نے اِنفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فائنانس کارپوریشن ( جے کے آئی ڈی ایف سی ) کی طرف سے دئیے گئے تعاون کی تعریف کی جس میں اس کی شناخت کو قومی سطح پر مرکزی حکومت کی طرف سے حال ہی میں عطاکئے گئے ایوارڈ کی شکل میں دیا گیا۔اُنہوں نے کارپوریشن سے کہا کہ وہ جموں وکشمیر کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لئے کوششوں کوبھرپور طریقے سے جاری رکھے۔اُنہوں نے پروجیکٹوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے لئے باقاعدہ نگرانی کی جائے گی ۔اُنہوں نے کارپوریشن کے کام میں بہتری سے متعلق بعض سٹریٹجک امور پر تبادلہ خیال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگوں کو باقاعدگی سے انعقاد پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اِقدامات بڑے سنگ میل اور اعلیٰ ترین سطح پر پہچان حاصل کرنے کے لئے ضروری ہیں۔اِس موقعہ پر سی ایم ڈی نے جے کے آئی ڈی ایف سی کی جانب سے اَب تک کی گئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔یہ بتایا گیا کہ ایچ پی سیز میں جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت 2,357 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جس کی مالیت 7110.78 کروڑ روپے ہے ۔جن میں سے 1748.65 کروڑ روپے کی رقم کے 1,239 پروجیکٹوں کی فزیکل تکمیل ہو چکی ہے۔جے کے آئی ڈی ایف سی کے اَفسران سے یہ بھی پیش کیا گیا کہ آج تک مختلف مالیاتی اِداروں اور قومی بینکوں سے اُٹھائے گئے کل 2,500کروڑ روپے قرض میں سے 1,923پروجیکٹوں کے لئے 4,637ادائیگیوں کے ساتھ 2,270کروڑ روپے کی تقسیم کی گئی ہے۔سی ایم ڈی کو بتایا گیا کہ جے کے آئی ڈی ایف سی نے آن لائن ادائیگی سے باخبر رہنے کے طریقہ کار ، تاخیر کے طریقہ کار ، ٹینڈر کی تفصیلات اور الاٹمنٹ کی معلومات اور جے کے آئی دی ایف سی کی سستی سکیم کے تحت فنڈنگ کے لئے منظور کئے گئے تمام پروجیکٹوں کی جیو ٹیگنگ کو شامل کرکے زبردست شفافیت حاصل کی ہے جو کہ اپنے آپ ملک میں ایک منفرد ماڈل ہے۔سی ایم ڈی کو جے کے آئی ڈی ایف سی کے تحت منظور شدہ ہر پروجیکٹ کو رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لئے گوگل ارتھ سے منسلک کرنے کے بارے میں جانکاری دی جوکہ جے کے آئی ڈی ایف سی کی آفیشل ویب سائٹ پر عوام کے دیکھنے کے لئے آسانی سے دستیاب ہے ۔ یہ کہاگیا کہ یہ اقدامات جموں وکشمیر یوٹی میں طویل عرصے سے زیر اِلتوأ ان تمام بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے کئے گئے ہیں۔