آئی ٹی آئی اننت ناگ ، جی پی سی لارکی پورہ کے کام کاج کا معائینہ کیا
اننت ناگ / /پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج سی ایف سی سیتھر میں کرکٹ بیٹ کرافٹنگ کورس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے یونٹ ہولڈرز ، انڈسٹریز اور دیگر محکموں کے افسران سے بات چیت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے کہا کہ اس اقدام سے بلے کی صنعت میں تربیت یافتہ افرادی قوت شامل ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو تیار مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویلیو ایڈیشن مزید کاروباری افراد کو بلے کی صنعت کی طرف راغب کرے گا ۔ ڈسٹرکٹ سکل کمیٹی کے اقدام کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈی ایس سی قائم کر دئیے گئے ہیں اور انہیں امید ہے کہ دیگر اضلاع بھی اسی طرح کی مہارت بڑھانے کے اقدامات کی تقلید کریں گے ۔ ڈاکٹر اصغر سامون نے کہا کہ محکمے نے اداروں کے درمیان صحت مند مسابقت کو فروغ دینے کیلئے مختلف اہم کارکردگی کے اشاریوں کی بنیاد پر آئی ٹی آئیز کی توجہ طلباء کو روز گار پر مبنی تربیت فراہم کرنے پر ہونی چاہئیے اور اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ضروری تکنیکی مہارتیں فراہم کرنے کیلئے اداروں کو جدید آلات سے اراستہ کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری کو کورس کے اشتراک داروں نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔انہیں بتایا گیا کہ خام مال کے انتخاب سے لیکر بیٹ کی فنشنگ اور مارکیٹنگ تک کے موضوعات کے ساتھ نظریاتی اور عملی سیشن منعقد کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کہا کہ یہ کورس مقامی صنعت میں ہنر مند افرادی قوت کو شامل کرے گا اور نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرے گا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے اس موقع پر کئی یونٹ ہولڈروں میں فاریسٹ لائسنس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر جی ایم ڈی آئی سی ، اے ایل سی ، محکمہ صنعت کے نمائندوں ، سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی اننت ناگ ، مقامی یونٹ ہولڈرز ، کورس کے شرکاء نے شرکت کی ۔ بعد میں پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی اننت ناگ اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج لارکی پورہ کا دورہ کیا ۔ انہوں نے دونوں مقامات پر طلباء سے بات چیت کی اور عملے اور طلباء کی وقت کی پابندی پر زور دیا ۔ آئی ٹی آئی اننت ناگ میں انہوں نے کالج کا معائینہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی ۔ انہوں نے معیاری تعلیم فراہم کرنے اور ہنر بڑھانے کی عملی تربیت پر زور دیا تا کہ طلباء کو جاب مارکیٹ کیلئے تیار کیا جا سکے ۔ لارکی پورہ میں انہوں نے دو کمپیوٹر لیبز کا افتتاح کیا ۔










