اتوار کو وادی میں پیٹرول 110:65روپے پر اٹکی

اتوار کو وادی میں پیٹرول 110:65روپے پر اٹکی

ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 18ویں روز بھی مستحکم

سرینگر//ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم رہی جبکہ سرینگر میں پیٹرول فی لیٹر 110;65روپے اور ڈیزل 95:76پیسے پر اٹکی ہوئی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی اتوار کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مستحکم رہی ۔ سرینگر میں اتوار کے روز پیٹرول 110;65روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 95:76روپے پر برقرار رہی ۔ ادھر بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً دو فیصد کی مسلسل گراوٹ کی وجہ سے گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج اٹھارہویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔روس یوکرین تنازعہ پر بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے درمیان اتوار کو سنگاپور میں امریکی خام تیل کی قیمت 1.97 فیصد گر کر 101.75 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔اسی طرح لندن برینٹ کروڈ کی قیمت بھی 106.65 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہی۔