مرغ کے دواقسام اورانڈوںکی نئی قیمت مقرر

مرغ کے دواقسام اورانڈوںکی نئی قیمت مقرر

بروئیلرمرغ فی کلو130روپے،پیرینٹ مرغ فی کلو120روپے،انڈے50روپے درجن

سری نگر//ڈائریکٹرمحکمہ فوڈ سیول سپلائز ،امورصارفین کشمیر نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے مرغ کے دواقسام اورانڈوںکی قیمت مقررکردی ۔جے کے این ایس کے مطابق انہوںنے جمعرات کو جاری نوٹیفکیشن میں مرغ اورانڈوں کی سرنوقیمت کاتعین کرتے ہوئے مرغ فروشوں کوہدایت دی کہ وہ بروئیلرمرغ فی کلو130روپے اور پیرینٹ مرغ فی کلو120 روپے کے حساب سے فروخت کریں نیز انڈے فی درجن کیلئے صارفین سے محض50روپے وصول کئے جائیں ۔ڈائریکٹرمحکمہ فوڈ سیول سپلائز ،امورصارفین کشمیرڈاکٹر عبدالسلام میرنے مرغ وانڈوں کی پرچون قیمت مقرر کرتے ہوئے متعلقہ تاجروں کوخبردار کیاکہ مرغ اورانڈوں کے اضافی دام وصول کرنے والوں کیخلاف متعلقہ قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس دوران صارفین سے موصوف ڈائریکٹر سے بصد ادب پوچھاکہ گوشت فی کلو کی قیمت کیا ہے ،اورمحکمہ کی جانب سے مقررکردہ قیمت کی قصاب پابندی اورپاسداری کررہے ہیں ۔صارفین نے ڈائریکٹر موصوف سے اپیل کی کہ ماہ مبارک میں اشیائے خوردنی کی قیمتوںکواعتدال پررکھنے کیلئے محکمہ کی انفورسمنٹ ونگ کوپوری وادی میں متحرک کیا جائے ۔