ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

نوجوانوں کو بااِختیار بنانے پر توجہ مرکوز

جموں//سال 2022-23ء بجٹ میں جموںوکشمیر یوٹی میں نوجوانوں سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 312.57 کروڑ روپے کا سرمایہ مختص کیا گیا ہے۔اِس میں یوتھ امپاورمنٹ ، ایمپلائمنٹ ، اَنٹرپرینیور شپ ، سکل ڈیولپمنٹ اور کھیلوں کی سرگرمیاں شامل ہیں کیوں کہ اِس برس کی مختص رقم گذشتہ برس کے بجٹ کے مقابلے میں 19.72 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
نوجوانوں کو بااِختیار بنانا، روزگار اورکاروبار کو فروغ
نوجوانوں کو بااِختیار بنانے اور انہیں خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے’’ مشن یوتھ پروگرام ‘‘کے تحت 200 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تحت نجی شعبے میں ملازمتوں کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے جاب میلے منعقد کئے جائیں گے اور خود روزگار کے لئے کاروباری صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر تربیت درآمد کی جائے گی۔ مزید نوجوانوں کو ایم یو دی آر اے ، جی اِی سی ایل اور دیگر مالی شمولیت کی سکیموں کے تحت بینک فائنانس سے کور کیا جائے گا تاکہ وہ اَپنی روزی روٹی کو بڑھا سکیں۔ بنیادی مقصد شراکت دار اِداروں کی حمایت اور فروغ اور مائیکرو انٹرپرائزز سیکٹر کے لئے ترقی کا ایک ماحولیاتی نظام تشکیل دے کر ایک جامع اور پائیدار طریقے سے ترقی حاصل کرنا ہے۔ یوتھ سٹارٹ اَپ، سیڈ کیپٹل، وومن ایمپلائمنٹ پروگرام کے تحت خود روزگار کے اِقدام کے طور پر 60 کروڑ روپے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انکیوبیشن اورانوویشن سینٹروںکے قیام کے لئے مناسب اِنتظامات کئے گئے ہیں۔ ملازمت کے متلاشیوں کو ایک ہی پیلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے نیشنل کریئر سروس ( این سی ایس ) پورٹل کے برابر ایمپلائمنٹ اور جاب پورٹل تیار کیا جائے گا ۔ یہ پورٹل ملازمت کے متلاشیوں اور آجروں کے درمیان تربیت اور کیرئیر کی رہنمائی کے خواہشمند اُمید واروں ، تربیت اور کیرئیر کائونسلنگ فراہم کرنے والی ایجنسیاں فرق کو ختم کرنے کے لئے کام کرے گا۔اِس کے علاوہ نوجوانوں کو خود روزگار کے لئے مالی مدد فراہم کی جائے گی اور اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن کو بحال کیا جائے گا۔
سکل ڈیولپمنٹ
سکل ڈیولپمنٹ کا مقصد معیاری تعلیم او رتربیتی پروگراموں کو اِنجینئر نگ ، ٹیکنالوجی او رمینجمنٹ کے مخصوص شعبوں میں ترسیل کے رسمی اور غیر رسمی طریقوں سے فراہم کرنا ہے۔یہ ریاست کی ہنر مندی کی ترقی سے متعلق کوششوں اور پالیسیوں کو مربوط کرتا ہے جس سے تمام افراد بالخصوص جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو بہتر ہنر اور علم سے بااِختیار بنایا جاتا ہے تاکہ باوقار روزگار تک رَسائی حاصل کی جا سکے۔ نئے بجٹ 2022-23ء کے دوران طلباء کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر مختلف سرکاری پولی تکنیک کالجوں میں ہوسٹل بلاکوں کی تعمیر کا کام دردست لیا جائے گا۔مختلف سرکاری صنعتی تربیتی اِداروں میں ورکشاپ بلاکوں اورکلاس روموںکی تعمیر کا کام2022-23ء میں تربیت یافتہ افراد کی خاطر بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی تخلیق کے لئے در دست لیا جائے گا۔
کھیلوں کے اِقدامات
جموںوکشمیر حکومت نے نوجوانوں کے لئے کھیلوں کو منافع بخش بنانے کی خاطرجموں و کشمیر سپورٹس پالیسی 2022 ء کی عمل آوری کو کئی سپورٹس ایوارڈز، مراعات، وظائف اور دیگر خصوصیات کے ساتھ نمایاں کھلاڑیوں کی تقرری کے لئے منظوری دی ہے۔یہ پہلی پالیسی دستاویز ’’گیمز اور سپورٹس سب کیلئے‘‘ کے نظرئیے کے ساتھ بنائی گئی ہے اور اسے ملک کی قومی کھیلوں کی پالیسی کے مطابق بنایا گیا ہے۔جموں و کشمیر حکومت نوجوانوں کی مصروفیت کے لئے کھیل سرگرمیوں پر بنیادی توجہ دے رہی ہے۔زائد اَز 17 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں حصہ لیا اور 1.26 لاکھ نوجوانوں نے مختلف کھیل سرگرمیوں میں کوچنگ حاصل کی۔باصلاحیت کھلاڑیوں کو اُجاگر کرنے اور ملک کے نامور کھلاڑیوں سے بات چیت کے لئے 17 کھیل شعبوں میں قومی تقریبات کا اِنعقاد کیا جائے گا۔کھیل سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پر نوجوانوں کی شمولیت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا جس کا ہدف مختلف کھیل شعبوں میں 7.50 لاکھ حصہ لینے کا ہے۔کھیل سرگرمیوں میں بیڈمنٹن، والی بال، سافٹ ٹینس، ہینڈ بال، تھانگ ٹا، کیکنگ اور کینوئنگ، بیس بال اور جمناسٹکس میں قومی سطح کے مقابلوں کا اِنعقاد کیا جائے گا۔ گلمرگ اور پہلگام میں متعلقہ سپورٹس ایسوسی ایشنوں سے برف اور برف پر مبنی کھیل مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔سال 2022-23ء کے دوران تمام 20 اَضلاع میں 221 کھیل میدان تعمیر کئے جائیں گے اور 157 سپورٹس کورٹوں کی تعمیر،سٹیڈیموں اورعمارتوں کی اَپ گریڈیشن کی جائے گی۔