مالی بجٹ 2023-24 ء جموں و کشمیر میں بجلی اور سڑک شعبوں کو تبدیل کرنے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گا

جموں وکشمیر میں ترقی اور تبدیلی کیلئے 2022-23ء کا بجٹ

جموںوکشمیر کو اِستدقاق کے ذریعے سبھی وسائل کو بروئے کار لا کر اسے صنعت کاری کے ایک خطے میں تبدیل کیا جائے گا

جموں//جموں وکشمیر کے صنعتی منظرنامے پر ایم ایس ایم اِی کا غلبہ ہے اور یہ جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی ترقی اور معیشت کو آگے بڑھانے میں ایک اہم کردار اَدا کرتا ہے کیوں کہ وہ جی ایس ڈی پی میں تقریباً 8فیصد کا حصہ اَدا کرتے ہیں اور مینو فیکچرنگ اور خدمات میں سب سے زیادہ لوگوں کو ملازمت فراہم کرتے ہیں۔جموں وکشمیر یوٹی میں تقریباً 25,000 ایم ایس ایم اِیز کام کر رہے ہیں ۔یوٹی میں صنعتی شعبے میں کل سرمایہ کاری کا تقریباً60 فیصد اور کل روزگار کا 90فیصد حصہ اَدا کرتے ہیں ۔ اِس لئے یہ ضروری ہے کہ ایم ایس ایم اِی سیکٹر کو پالیسی اِنٹرونشوں سے مزید سپورٹ کیا جائے۔صنعت و حرفت شعبے کی خاطر سال 2022-23ء کے لئے کیپٹل ایکس پنڈیچر کے تحت تقریباً555.80 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ گذشتہ برس کے بجٹ مختص سے 139.84 کروڑ روپے زیادہ ہے۔جموںوکشمیر حکومت سرمایہ کاروں کو جموںوکشمیر یوٹی میں اَپنے منصوبے شروع کرنے کے لئے ایک ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے۔جموںوکشمیر اِنڈسٹریل پالیسی 2021-30 کا فوکس نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پید ا کرنا ، پسماندہ علاقوں کی ترقی اور موجودہ صنعتی اِکائیوں کو ترقی دینا ہے۔جموںوکشمیر اِنڈسٹریل پالیسی 2021-30 ء کے مطابق ممکنہ کاروباری اَفراد کو مراعات فراہم کرنے کے لئے مناسب بندوبست رکھا گیا ہے ۔سال 2020-21ء سے 2036-37ء تک سکیم کی مدت کے لئے مجوزہ سکیم کا مالی خرچ 28,400 کروڑ روپے ہے ۔ یہ سکیم نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہوئے جموںوکشمیر میں موجودہ صنعتوں کو پانچ برس کے لئے 5فیصد کی شرح سے ورکنگ کیپٹل سپورٹ فراہم کرکے ان کی تربیت کرتی ہے ۔جموں وکشمیر حکومت اَپنی پہلی جے اینڈ کے گلوبل اِنوسٹرس سمٹ منعقد کرنے کے لئے تیار ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں ، فیصلہ سازوں ، سینئر سرکاری اہلکاروں اور مقامی کاروباری برادری کو ریاست میں سرمایہ کاری کے ٹھوس مواقع پر بات چیت کے لئے اِکٹھا کرنا ہے ۔ یہ سٹریٹجک سیکٹورل سیشنز ، گول میز مباحثوں ، وَن ٹو وَن بزنس ٹوبزنس ( بی ٹو بی) او ربزنس ٹو گورنمنٹ ( بی ٹو جی ) میٹنگوں سے بھرا ہوگا ۔ سمٹ کے پیچھے بنیادی مقصد جموں وکشمیر یوٹی میں صنعتی ترقی کو تیز کر کے روزگار کے مواقع میں اِضافہ کرنا ہے۔
نئے بجٹ کے تحت 2022-23ء کے دوران نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی ترقی کے لئے 150 کروڑ روپے کا اِنتظام کیا گیا ہے۔اِس کے علاوہ جموںصوبے میں بدھی کٹھوعہ ، مرھ گھاٹی ، رکھ رارا سوانکھا موڑ سانبہ اور کٹلی دھنی ( سانبہ ) اور صوبہ کشمیر میں کھنموہ ، سیمپورہ ، چند گام ٹہاب ، ہر دودہر ونہ دور اورحسن نورمیں نئی صنعتی اسٹیٹس کی ترقی کے لئے 42.60 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔موجودہ صنعتی اسٹیٹس میں کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس ( سی اِی ٹی پیز) کی تعمیر کے لئے 3.91کروڑ روپے پرویژنل ہیں۔ کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس ( سی اِی ٹی پیز) ٹریٹمنٹ سسٹم ہیں جو بالخصوص صنعتی کلسٹر میں چھوٹے پیمانے پر صنعتی سہولیات سے پیدا ہونے والے ایفلوئنٹ کلکٹیو ٹریمنٹ کے لئے بنائے گئے ہیں۔ سی اِی ٹی پی کا بنیادی مقصد ماحول کی حفاظت کرتے ہوے اِنفرادی اِکلائیوں کے ٹریمنٹ کی لاگت کو کم کرنا ہے۔جموں و کشمیر رورل ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام ( جے اینڈ کے آر اِی جی پی ) کے تحت 1,354 یونٹس2022-23ء میں قائم کئے جائیں گے جس میں 8,124 افراد کو روزگار کے ساتھ 25 کروڑ روپے کی مارجن منی شامل ہوگی۔ آر اِی جی پی کو کھادی اور گاؤں کی صنعت کمیشن ( کے وِی آئی سی ) سے لاگو کیا جاتا ہے تاکہ اہل کاروباریوں کو دیہی صنعتی یونٹ قائم کرنے میں مدد ملے اور اِس طرح 20,000 تک کی آبادی والے چھوٹے شہروں سمیت دیہاتوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔کریڈٹ کارڈسکیم کے تحت 2,000 کوآپریٹیواورسیلف ہیلپ گروپوں کا احاطہ کیا جائے گا جس سے 20,000 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ فائدہ ہوگا۔ آرٹزن کریڈٹ کارڈ (اے سی سی) سکیم کے تحت کاریگروں کے ذریعہ 2 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرنے کے لئے 7فیصداِنٹرسٹ کی رعایت دستیاب ہے۔ یہ ایک کارڈ ہے جو خصوصی طور پر کاریگروں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ان کی روز مرہ کے کام کرنے والے سرمائے کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
جموں و کشمیر کی صنعت کاری کا وژن جموں و کشمیر کو ایک خواہش مند سے صنعتی علاقے میں تبدیل کرنا اور استدقاق ( یوٹی اینڈ سینٹرل ) اور تعاون (اِنڈسٹری اینڈ گورنمنٹ ) سے اس کی صلاحیت کو کھولنا ہے۔ انڈسٹری پالیسی فریم ورک جموں و کشمیر کی روایت، ترقی اور تبدیلی سے چلایا جائے گا۔ پالیسی کاروبار کرنے میں آسانی کے معاون فریم ورک کے اندر ایک ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔