رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

اننت ناگ میں سکول بس کی زد میں آکر بچہ لقمہ اجل

سریگفوارہ علاقے میں منی بس ڈرائیور کے قابوسے باہر،6سیاح زخمی

سری نگر// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے داؤد پورہ برہ علاقے میں بدھ کو مبینہ طور پر سکول بس کی زد میں آکر ایک 5سالہ لڑکا جاں بحق ہو گیا۔اس دوران سریگفوارہ علاقے میں منی بس ڈرائیور کے قابوسے باہرہوئی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار6سیاح زخمی ہوئے ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کو ذرائع نے بتایاکہایک نجی سکول بس دیتھو علاقے سے اننت ناگ کی طرف جارہی تھی جب اس نے مبینہ طور پر لڑکے کو ٹکر مار دی۔حادثہ کا شکار ہوئے بچے کی شناخت تمیم بلال (عمر5) ولد بلال احمد بٹ ساکن کھل چوہڑ کے طور پر کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ طالب علم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔۔واقعے کے بعد علاقے میں صف ماتم بیچھ گئی ہے اور پورا علاقہ ماتم کدے میں تبدیل ہو اہے ۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس افراد کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قانون کے تحت مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔اس دوران جنوبی ضلع اننت ناگ کے ہی سریگفوارہ علاقے میں منی بس ڈرائیور کے قابوسے باہر ہو کر سڑک پر اْلٹ گئی جس وجہ سے اْس میں سوار چھ سیاح زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز پہلگا م سے سری نگر کی طرف آرہی ایک گاڑی زیر نمبر JK01L.4443 سریگفوارہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر کر سڑک پر اْلٹ گئی جس وجہ سے اْس میں سوار چھ سیاح زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو علا ج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر سب ضلع ہسپتال بجبہاڑہ منتقل کیا جہاں پر سبھی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔زخمیوں کی شناخت بھارت پنگلے ولد دتا رائے، ونیت پنگلے ولد بھارت پنگلے، سونیت زوجہ بھارت پنگلے، سلوچنا زوجہ کھانڈا روے ، لتا زوجہ پی ایس گیسے، سونندا زوجہ بندھا کے بطور ہوئی ہے اور سبھی مہاراشٹریہ کے ساکن ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔