rajnath singh

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی عالمی تصویر بدل گئی:راجناتھ سنگھ

سرینگر / / مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی تصویر بدل گئی ہے اور روس یوکرین جنگ پر اس کے موقف کا ہر جگہ خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ اسی دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی عالمی امیج بنانے میں بی جے پی کا کردار قابل اعتبار ہے، اور یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کو خود مختار بنایا جائے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لکھنو میں ‘ ہولی ملن’ تقریب کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کی عالمی امیج بدل گئی ہے۔ دنیا بھر کے تمام ممالک اب ہندوستان کی بات کو غور سے سنتے ہیں۔ روس یوکرین جنگ پر ہندوستان کے موقف کا ہر کوئی خیر مقدم کر رہا ہے۔ ہندوستان کے مخالفین بھی ہندوستان کے موقف کی تعریف کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی روس یوکرین جنگ پر ہندوستان کے موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔ سنگھ کا یہ تبصرہ پاکستان کے وزیر اعظم نے روس یوکرین جنگ پر نریندر مودی حکومت کی ’’غیر جانبدار‘‘خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگوں کی بہتری کے لیے ہے۔ عمران خان نے پہلے کہا’’میں اپنے پڑوسی ملک ہندوستان کی تعریف کرتا ہوں۔ ان کی ہمیشہ سے ایک آزاد خارجہ پالیسی رہی ہے‘‘۔ آج، ہندوستان امریکہ کا اتحادی ہے، اور وہکواڈ(جس میں امریکہ، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں( کا حصہ ہیںلیکن) وہ کہتے ہیں کہ وہ غیر جانبدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ پابندیوں کے باوجود روس سے تیل درآمد کر رہے ہیں ۔ بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کی عالمی امیج بنانے میں بی جے پی کا کردار قابل اعتبار ہے، اور یہ کہ “میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کو خود مختار بنایا جائے۔ جہاں تک دفاعی شعبے کا تعلق ہے، سنگھ نے کہا کہ ’’ہم یہاں تمام دفاعی سامان تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں.اگر ہم ہندوستان کو درکار تمام دفاعی اشیاء تیار نہیں کر پائیں گے، تو ہم اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر پائیں گے‘‘۔ یہ بتاتے ہوئے کہ ہندوستان تہواروں کا ملک ہیسنگھ نے کہا کہ ملک میں منائے جانے والے تمام تہواروں کا کوئی نہ کوئی مقصد ہوتا ہے۔