جانباز پورہ بارہمولہ میں چھاپہ،3جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری

کپواڑہ، اونتی پورہ اور گاندربل میں 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

سری نگر//منشیات کے کاروبار کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے، پولیس نے سلسلہ وار کارروائیوں میں کپواڑہ، اونتی پورہ اور گاندربل میں 05 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء بھی برآمد کرکے ضط کی مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایس ایچ او تھانہ پولیس کپواڑہ کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر کپواڑہ شری راشد یونس-جے کے پی ایس کی نگرانی میں کپواڑہ کے ہیری مارکیٹ علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ قائم کی۔ چیکنگ کے دوران،پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت ظہور احمد ولد عبدلرشد شیخ ساکنہ میلیال، کرالپورہ اور محمد انور شاہ ولد ولایت شاہ ساکن درد پورہ، کرالپورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ مذکوریاں مشکوک حالات میں نقل و حرکت کر رہے تھے اور پولیس کی موجودگی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کی ذاتی تلاشی پر ان کے قبضے سے 22 گرام وزنی براؤن شوگر برآمد ہوئی۔تھانہ پولیس کپواڑہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر 75/2022 قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پولیس پامپور نے دونی ناد کراسنگ پر ایک خصوصی ناکہ چیکنگ قائم کی اور دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت یاور بشیر میرعرف گنجا ولد بشیر احمد ساکنہ نمبلبل اور طارق احمد شیخ پتنجلی ٹائیگر ولد غلام قادر ساکن تلباغ پامپور کے طور پر ہوئی ہے دوران چیکنگ ان کے قبضے سے نائیلون بیگ میں لدی ہوئی 05 کلو پوست کی بھوسے برآمد ہوئی۔اس کے مطابق، ایف آئی آر نمبر 32/2022 کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ تھانہ پولیس پامپور میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کی گئی۔اسی طرح، بابو سی پورہ پل گاندربل میںایک گاڑی کو روکا جس کا رجسٹریشن نمبر JK01AG-7181 تھا۔ چیکنگ کے دوران 300 گرام چرس برآمد ہوئی اور ڈرائیور کی شناخت طارق احمد ولد محمد جمال بٹ ساکن بابوسی پورہ گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔ واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔تھانہ پولیس لار گاندربل میں ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 21/2022 متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔