جموں//نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 ( این ای پی ) کی طرف سے ابردائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم ( ای سی سی ای ) کے یونیورسلائیزیشن پر رکھی گئی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ یقینی بنانے کیلئے کہ گریڈ 1 میں داخل ہونے والے تمام طلباء اسکول کیلئے تیار ہیں ، مشن ڈائریکٹوریٹ آئی سی ڈی ایس جے اینڈ کے نے جلد آغاز کیا ۔ آج یہاں جاری پوشن پکھواڑا کے دوران بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیمی نصاب کا نام ننھے قدم رکھا گیا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا مہمانِ خصوصی تھے ۔ اس موقع پر کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا ، ڈائریکٹر جنرل خواتین و اطفال ترقی میر طارق علی ، مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس روبینہ کوثر ، ڈائریکٹر فائنانس ، ڈائریکٹر پلاننگ ، جوائینٹ ڈائریکٹر سکول ایجوکیشن جموں موجود تھے ۔ ای سی سی ای نصاب کے تحت این ای پی 2020 میں ای سی سی ای کے اہداف اور این آئی پی یو این بھارت کے رہنما خطوط پر مبنی تین کتابوں کا ایک سلسلہ جاری کیا جا رہا ہے ۔ اس کا مقصد بچوں کو ترقی کے مختلف شعبوں میں سیکھنے کے بھر پور تجربات فراہم کرنا ہے ۔ نصاب بنیادی خواندگی اور عداد و شمار کی مہارتوں اور ابتدائی سیکھنے کے اصولوں کی نشو و نما پر خصوصی توجہ دیتا ہے جبکہ بچے اور استاد کی زیر قیادت سرگرمیوں ، انفرادی اور گروہی سرگرمیوں ، ساختی اور مفت کھیل کی سرگرمیوں کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہیں۔ پروگرام میں لاڈلی بیٹی اسکیم کیلئے اینڈ ٹو اینڈ ڈیجٹائیزڈ ای سروس کا آغاز بھی دیکھا گیا جو کہ این آئی سی کے ذریعے ڈیزائین اور تیار کیا گیا ہے ۔ یہ سروس درخواست دہندہ کو درخواست دینے ، چیک کرنے اور دراخواست کے اسٹیٹس کو ٹریک کرنے کے قابل بناتی ہے جسے اسٹیک ہولڈرز اگلے درجے پر آن لائین بھیجے جائیںگے ، اس کے علاوہ منظور شدہ درخواستیں اور منظور شدہ خطوط ڈیجٹل طور پر دستخط شدہ بینک کو آن لائین بھیجے جائیں گے ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے صحت ، تغذیہ، ابتدائی تعلیم ، ذمہ دارانہ دیکھ بھال اور بچوں کی حفاظت کیلئے آنگن واڑی مراکز کے کردار پر زور دیا ، جو بچوں کی مجموعی نشو و نما کو پورا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہاتوں اور شہروں کو غذائیت سے پاک اور خون کی کمی سے پاک بنانا مشن موڈ پر ہونے کے ساتھ ساتھ پوشن ٹریکر پر بچوں کی آدھار سیڈنگ میں سیچوریشن ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے آنگن واڑی مراکز کی نمائش کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرائی کیونکہ یہ گاؤں کی پہلی پوسٹ ہیں ۔ انہوں نے ای سی سی ای نصاب میں ای لرننگ پر پیش رفت کیلئے آئی سی ڈی ایس کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ابتدائی برسوں میں سرمایہ کاری ان سب سے موثر سرمایہ کاری میں سے ایک ہے جو ایک ملک انتہائی غربت کے خاتمے ، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے اور معیشتوں کو متنوع اور ترقی کیلئے درکار انسانی سرمائے کی تخلیق کیلئے کر سکتا ہے ۔ اس طرح ننھے قدم بچے کی گھریلو زندگی اور اسکول میں اس کے داخلے کے درمیان ایک سنگِ میل ثابت ہو گا ۔ کمشنر سیکرٹری شیتل نندا نے اپنی خیر مقدمی تقریر کے دوران آج سے جموں و کشمیر یو ٹی کے تمام آنگن واڑی مراکز میں شروع ہونے والے یونیسیف کے تعاون سے تیار کردہ ای سی سی ای نصاب کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نے آئی سی ڈی ایس جے اینڈ کے کی پہلی سالانہ رپورٹ 2021-22 پیش کی ۔ اس پروگرام میں دیگر کے علاوہ جوائینٹ ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ، ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ، چائیلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ افسران ، سپروائیزر اور جموں ڈویژن کے آنگن واڑی کارکنان نے شرکت کی کی ۔










