آئی ایس ڈی ایس نے منجیت کمار کو ایک کامیاب کاروباری شخصیت کے طور پر بااِختیار بنایا ہے

لوکل فنڈ آڈِٹ، پنشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی آزاد احمد وانی کو الوداعیہ دِیا

سری نگر//لوکل فنڈ آڈِٹ اینڈ پنشن محکمہ نے اَپنے ڈائریکٹر جنرل آزاد احمد وانی کو ان کی سبکدوشی پر پیار بھرا لودعیہ دیا۔آزاد احمد وانی نے مختلف شعبوں میں مختلف عہدوں پر بے لوث خدمات اَنجام دی ہیں جن میں ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ ٹریجریز کشمیر ، ڈائریکٹر فائنانس سکمز صورہ ، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ /جل شکتی جموںوکشمیر ، ایف اے / سی اے او سری نگر میونسپل کارپوریشن ، ڈسٹرکٹ ٹریجری آفیسر بارہمولہ اور پلوامہ کے علاوہ دیگر اہم تعیناتیاں شامل ہیں۔عہدہ داروں نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد احمد وانی اَپنے پورے کیریئر میں اَپنی سخاوت ، ہمدردی ،دیانتداری اور حوصلہ اَفزائی کی وجہ سے اَپنے ماتحتوں اور ساتھیوں کے لئے ایک ترغیب بنے رہے ۔اُنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کی صحت مند اور خوشحال زندگی کی خواہش کی۔