جموں// جموںوکشمیر کے محکمہ داخلہ نے سول سیکرٹریٹ میں سبکدوش ہوئے محکمہ کے ڈپٹی سیکرٹری محمد یعقوب ملک کو گرمجوشی کے ساتھ الوداعیہ دیا۔محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری آر کے گوئیل نے الوداعی تقریب کی صدارت کی جس میں محکمہ کے تمام اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اے سی ایس نے محمد یعقوب کو شاندار خدمات انجام دینے پر مبارک باد دی اور محکمہ میں ان کے تعاون کو سراہا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ آفیسر محکمہ کا اثاثہ ہے۔اِس موقعہ پر اَفسران نے محکمہ داخلہ اور سول سیکرٹریٹ میں جہاں وہ مختلف عہدوں پر تعینات تھے کے دیگر محکموں میں آفیسر کے تعاون کو بھی سراہا۔










