ستیہ پال ملک کے رشوت کے الزامات کی سی بی آئی انکوائری کا حکم دیا
سری نگر//جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک کے رشوت کی پیشکش کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ نے خود اس پورے معاملے کی منصفانہ جانچ کے لیے سی بی آئی کو معاملے کی جانچ کرنے کی سفارش کی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ملک نے الزام لگایا تھا کہ جب وہ جموں و کشمیر کے گورنر تھے تو انہیں یونین اور بڑے صنعتی گھرانوں کی فائلیں کلیئر کرنے کے عوض 300کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی۔ تاہم، اس نے رقم لینے سے انکار کر دیا اور سودے منسوخ کر دیے۔ملک نے17 اکتوبر کو راجستھان میں ایک پروگرام میں، ملک نے کہا تھا، ‘میرے لیے دو فائلیں آئی تھیں ایک سیکریٹری نے مجھے بتایا کہ اگر میں ان کو منظور کر دوں تو مجھے 150 کروڑ روپے مل سکتے ہیں۔ میں نے یہ کہہ کر پیشکش ٹھکرا دی کہ میں پانچ کرتہ پاجامے (کشمیر) لایا ہوں، اور بس ان کے ساتھ واپس جاؤں گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے جب ستیہ پال ملک کشمیر کے گورنر تھے تو وہ اپنے بیانوں کی وجہ سے یہاں اخبارات کی شہہ سرخیوں میں جگہ بنا لیتا تھا جبکہ یہاں سے جانے کے باجوود بھی انہوں نے جموں وکشمیر سے کئی متضاد بیان بھی دئے تھے جو ملک کے میڈیا اداروں کی سرخیوں میں آیا تھا ۔










