علاقہ شیری ناروائوکے گلستان پائین گائوں میں تیندوے کاشبانہ حملہ

اشوک کول کی سرینگر میں سرکاری رہائش گاہ میں تیندوانمودار

سری نگر//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول کی سرینگر کے چرچ لین میں واقع سرکاری رہائش گاہ میں ایک تندوا نمودار ہوا ہے تاہم کول اس بال بال بچ گئے ہیں ۔بعد میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوے کو یہاں سے پکڑ دور علاقے میں چھوڑ دیا ہے ۔کشمیر نیوز سرو س( کے این ایس ) کے مطابق اشوک کول بدھ کی صبح اس وقت بال ابل بچ گئے جب ان کی چرچ لین سونہ وارمیں واقع سرکاری رہائش گاہ میں ایک تیندوا نمودار ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اشوک کول بدھ کی صبح چرچ لین سونہ وار میں واقع اپنی سرکاری رہائش گاہ پر اپنی سرگرمیوں کے ساتھ مصروف تھے کہ پارک میں اچانک ایک تیندوا نمو دار ہوگیا۔تاہم انہوں نے کہا موصوف جنرل سکریٹری صحیح سلامت اس جگہ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ایک اہلکار نے کشمیر نیوز سروس کو بتایا کہ اشوک کول کی رہائش گاہ میں ایک تیندوا اس وقت گھس آیا جب وہ آج اپنی معمول کی صبح کی سرگرمیاں کر رہا تھا۔تاہم انہوں نے کہا کہ کول آوارہ جانور کو پرچی دینے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو اطلاع دی گئی۔اہلکار نے بتایا کہ جنگلی حیات کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بغیر کسی نقصان کے جانور کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔ نہوں نے کہا کہ بعد ازاں تیندے کو داچھی گام پارک میں منتقل کیا گی۔